BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

ایشیائی ترقیاتی بینک کا ایشیا بحر الکاہل میں توانائی اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے لیے 70 ارب ڈالر کے منصوبے کا آغاز

  • منصوبے کا مقصد بجلی کے گرڈ لنکس کو مضبوط بنانا، سرحد پار بجلی کی تجارت کو فروغ دینا اور براڈ بینڈ تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں 2035 تک توانائی اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی توسیع کے لیے 70 ارب ڈالر کے پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد بجلی کے گرڈ لنکس کو مضبوط بنانا، سرحد پار بجلی کی تجارت کو فروغ دینا اور براڈ بینڈ تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔

اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا نے کہا کہ توانائی اور ڈیجیٹل رابطے خطے کی طویل مدتی ترقی کی بنیاد بنیں گے کیونکہ طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور تکنیکی تبدیلیاں تیز ہو رہی ہیں۔ ماساتو کانڈا نے ایک بیان میں کہا کہ سرحدوں کے پار پاور گرڈز اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کو جوڑ کر ہم لاگت کو کم ، مواقع پیدا اور کروڑوں لوگوں تک قابل اعتماد بجلی اور ڈیجیٹل رسائی پہنچا سکتے ہیں۔

بینک کے مطابق اس منصوبے میں نئی پین ایشیا پاور گرڈ انیشیٹو (پی اے جی آئی) کے لیے 50 ارب ڈالر اور ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے منصوبوں کے لیے 20 ارب ڈالر شامل ہیں۔ پی اے جی آئی کے تحت اے ڈی بی کا ہدف سرحدوں کے پار تقریباً 20 گیگا واٹ قابلِ تجدید توانائی کو ضم کرنا، 22,000 سرکٹ کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائنیں بچھانا اور 2035 تک 20 کروڑ لوگوں کے لیے بجلی تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ اسے توقع ہے کہ اس اقدام سے خطے میں بجلی کے شعبے سے ہونے والے اخراج میں تقریباً 15 فیصد کمی آئے گی۔

اے ڈی بی پاور گرڈ اقدام کے تقریباً نصف حصے کی مالی معاونت اپنے وسائل سے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ بقیہ رقم نجی سرمایہ کاری سمیت مشترکہ مالی معاونت سے حاصل کی جائے گی۔ بقیہ 20 ارب ڈالر ایشیا پیسیفک ڈیجیٹل ہائی وے کے ذریعے متحرک کیے جائیں گے، تاکہ فائبر آپٹک نیٹ ورکس، سمندری کیبلز، سیٹلائٹ لنکس اور علاقائی ڈیٹا سینٹرز کی مدد کی جا سکے۔

ڈیجیٹل پروگرام کا مقصد 2035 تک 20 کروڑ لوگوں کو پہلی بار براڈ بینڈ تک رسائی فراہم کرنا اور مزید 45 کروڑ لوگوں کے لیے رابطوں کو بہتر بنانا ہے، جس سے دور دراز علاقوں میں اخراجات میں تقریباً 40 فیصد کمی آئے گی اور 40 لاکھ تک نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اے ڈی بی کو توقع ہے کہ وہ ڈیجیٹل اقدام کے لیے 15 ارب ڈالر کی مالی معاونت خود کرے گا۔

Comments

200 حروف