BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی نے سروس لانگ مارچ ٹائرز کے آئی پی او کی منظوری دے دی

  • رواں مالی سال آئی پی اوز کی مجموعی تعداد 12 تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سروس لانگ مارچ (ایس ایل ایم) ٹائرز کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کی منظوری دے دی ہے۔

حالیہ منظوری کے بعد رواں مالی سال آئی پی اوز کی کل تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنی بک بلڈنگ کے طریقے کے ذریعے سرمایہ کاروں کو 389.7 ملین سے زائد حصص (شیئرز) پیش کرے گی۔

کل پیشکش میں سے 75 فیصد حصص اداروں اور کثیر مالیت والے سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بقیہ 25 فیصد عام سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ہیں۔

کمیشن نے مزید کہا کہ نئی کمپنیوں کی فہرست میں شمولیت (لسٹنگ) کا تسلسل سرمایہ کاروں کی مسلسل دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے اور مارکیٹ میں نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک-ایران تنازع کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس میں 14.54 فیصد کمی کے باوجود مقامی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت نے مارکیٹ کے مجموعی اعتماد کو برقرار رکھنے میں مدد دی۔

کمیشن نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ سرمایہ کاری کا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے کمپنی کے پراسپیکٹس کا بغور مطالعہ کریں۔

ایس ایل ایم پاکستان میں آل اسٹیل ریڈیل ٹرک اور بس ٹائر بنانے والی کمپنی ہے جو سروس گروپ اور چین کی کمپنی چاؤ یانگ لانگ مارچ کے اشتراک (جوائنٹ وینچر) سے قائم کی گئی ہے۔

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنی سروس گلوبل فٹ ویئر لمیٹڈ ایس ایل ایم میں بالترتیب 32.09 فیصد اور 18.91 فیصد حصص (ایکویٹی اسٹیکس) کی مالک ہیں۔

Comments

200 حروف