BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

اہم شعبوں میں تعاون کا فروغ: پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط

  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی جوائنٹ وینچر معاہدے اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور چین نے تعمیراتی مشینری، جانوروں کی ویکسین اور طبی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جوائنٹ وینچر معاہدے اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

صدر آصف علی زرداری نے جوائنٹ وینچر معاہدے اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جہاں پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

ان سرگرمیوں کا مقصد ترقی کے اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی ادارہ جاتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

الحسن ٹریڈ اسٹیبلشمنٹ، سانی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور ہینان جیاؤلونگ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

یہ سہ فریقی تعاون پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق کاموں کی معاونت، مکمل تعمیراتی مشینری اور آلات کی فراہمی میں تعاون کے فروغ، پیشہ ورانہ تربیتی نظام کی ترقی اور بعد از فروخت آپریشن و مینٹیننس خدمات کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

فریقین پاکستان میں فیکٹریوں کے قیام کےلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی جائزہ لیں گے اور تعمیراتی مشینری کی مقامی سطح پر پیداوار کو فروغ دیں گے۔

مفاہمتی یادداشت پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سانی گروپ کے نائب صدر لی چِن اور ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی کے چیئرمین ہائو جیا لونگ نے دستخط کئے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال اور شینزین وی بینگ ٹیکنالوجی کے درمیان طبی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

معاہدے کا مقصد کلینیکل میڈیسن میں جدید طبی انٹیلیجنٹ روبوٹس کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

اسی دوران پاکستان میں جانوروں کی صحت کے لیے ویکسینز کی فراہمی کے ایک مشترکہ منصوبے پر اتفاق کیا گیا جس میں منہ کھر کی بیماری کی ویکسین بھی شامل ہے۔

معاہدے میں پاکستان میں جانوروں کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے مستقبل کے تعاون کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

صدرِ مملکت 25 اپریل کو چین کے ایک ہفتہ طویل دورے پر روانہ ہوئے تھے۔

دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے، جو کہ اس سال منائی جا رہی ہے۔


Comments

200 حروف