BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ممبئی انڈینز کی مشکلات برقرار، ہاردک پانڈیا بولرز کے بچاؤ میں سامنے آ گئے

  • پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انتہائی برے سیزن سے گزر رہی ہے اور آٹھ میچوں میں صرف دو فتوحات کے ساتھ 10 ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے
شائع اپ ڈیٹ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے سب سے بڑے مجموعی اسکور کا دفاع کرنے میں ناکامی کے بعد ممبئی انڈینز کے بولرز کو کڑی تنقید کا سامنا ہے، تاہم کپتان ہاردک پانڈیا نے کسی ایک کھلاڑی کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پوری ٹیم کو جوابدہ قرار دیا ہے۔

پانچ بار کی چیمپئن ممبئی کے لیے یہ سیزن کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں جہاں وہ آٹھ میں سے صرف دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔

جسپریت بمراہ جیسے مایہ ناز کھلاڑی کی موجودگی کے باوجود ممبئی کا بولنگ یونٹ بے بس نظر آ رہا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 243 رنز کا بڑا ہدف بھی مخالف ٹیم نے 8 گیندیں قبل ہی باآسانی حاصل کر لیا۔ دنیا کے بہترین فاسٹ بولر مانے جانے والے بمراہ 4 اوورز میں 54 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے اور سیزن کے 8 میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد صرف دو ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پانڈیا نے کہا کہ میں اپنے بولرز کو قربانی کا بکرا نہیں بناؤں گا۔ بحیثیت یونٹ ہم وہ کارکردگی نہیں دکھا پا رہے جس کے لیے ممبئی انڈینز جانی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو قسمت کے ساتھ کی ضرورت ہے، اگر ہم ملے ہوئے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں تو مومنٹم بدل سکتا ہے۔

Comments

200 حروف