BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیراعظم نے پانچ سالہ ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کردیا، 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف

  • اقدام کا مقصد کم آمدنی والے شہریوں کو سستے گھر فراہم کرنا اور ساتھ ہی مختلف شعبوں میں معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ ہاؤسنگ پروگرام وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کیا جسے ایک سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملک بھر میں 3.2 ٹریلین (3200 ارب) روپے کی مجموعی لاگت سے 5 لاکھ گھر تعمیر کرنا ہے۔

اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے شہریوں کو سستے گھر فراہم کرنا اور ساتھ ہی مختلف شعبوں میں معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

پروگرام کے تحت پہلے سال میں 50 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اگلے چار سال کے دوران مجموعی طور پر 5 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس پروگرام کو اپنے دورِ حکومت کی اہم ترین کوششوں میں سے ایک قرار دیا اور گھر کی ملکیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کے لیے ایک تحریکی قوت کے طور پر اس کے دوہرے کردار کو نمایاں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس سے زیادہ عزیز اور کوئی پروگرام نہیں ہے۔ یہ ہمارے صنعتی اور تجارتی شعبوں کو نئی زندگی بخشنے کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کا وعدہ بھی رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام طویل مشاورت اور انتھک محنت کے بعد اور بے شمار چیلنجز پر قابو پا کر تشکیل دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے رہائش تک رسائی کو ریاست کا ایک مقدس فریضہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ تقریباً 24 کروڑ کی آبادی کے باوجود شہریوں کا بڑا حصہ اب بھی مناسب چھت کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو ایک ملک گیر کوشش کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اہلیت کیلئے علاقائی بنیادوں پر کوئی پابندی نہیں رکھی گئی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت حکومت نے پہلے سال میں 321 ارب روپے کی فنانسنگ کی مدد سے 50 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اگلے چار سالوں میں ہمارا ہدف 5 لاکھ گھروں کی تعمیر ہے۔

شہباز شریف نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کو نجی شعبے، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

فنانسنگ فریم ورک میں 1 کروڑ روپے (10 ملین) تک کے ہاؤسنگ لون شامل ہیں جن پر ابتدائی مارک اپ کی شرح 5 فیصد ہوگی جو 10 سال بعد مارکیٹ کی شرح کے مطابق تبدیل ہوجائے گی۔ قرض کی واپسی کی مدت 20 سال تک محیط ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کم از کم ایک ماہ میں اس اسکیم کا جائزہ لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدوروں کے طبقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی بھی توقع ہے جن میں تعمیراتی مزدور، انجینئرز، ڈرافٹس مین اور اس سے وابستہ دیگر خدمات فراہم کرنے والے شامل ہیں۔

وزیراعظم نے اس پروگرام میں شریک بینکوں پر زور دیا کہ وہ قرضوں کی بروقت اور موثر فراہمی میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگیاں وقت پر ہونی چاہئیں۔

Comments

200 حروف