BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ٹرمپ کا ایران کو جلد ہوش کے ناخن لینے اور معاہدے پر دستخط کرنے کا مشورہ

  • انہیں نہیں معلوم کہ غیر جوہری معاہدہ کیسے کیا جاتا ہے، بہتر ہوگا کہ وہ جلد عقلمندی دکھائیں، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

دبئی اور واشنگٹن سے موصول اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جلد عقلمندی دکھائے اور معاہدے پر دستخط کردے۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تنازع کے خاتمے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں توسیع کرنے والا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے جو پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے رابطہ کر سکتا ہے تہران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے معاملات درست نہیں کر پا رہا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر نے اپنے معاونین کو ناکہ بندی طویل کرنے کی تیاری کا حکم دیا ہے، تاکہ تہران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے بمباری دوبارہ شروع کرنے یا جنگ سے پیچھے ہٹنے کے بجائے معاشی دباؤ جاری رکھنے کو ترجیح دی ہے کیونکہ دیگر آپشنز زیادہ پرخطر تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ غیر جوہری معاہدہ کیسے کیا جاتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ وہ جلد عقل سے کام لیں!

دوسری جانب ایران کا مطالبہ ہے کہ اس کے پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جائے۔ اس وقت ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ متبادل تجارتی راستوں کے ذریعے ناکہ بندی کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور وہ اس جنگ کو ختم نہیں سمجھتے۔اس تنازع نے اب تک ہزاروں جانیں لے لی ہیں اور عالمی تجارت و توانائی کی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

ایران کی تازہ ترین پیشکش میں ایٹمی پروگرام پر بحث کو جنگ کے باضابطہ خاتمے تک مؤخر کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جسے ٹرمپ نے مسترد کر دیا ہے۔ دریں اثنا امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اس بات کا جائزہ لے رہی ہیں کہ اگر ٹرمپ یکطرفہ فتح کا اعلان کر دیں تو ایران کا ردعمل کیا ہوگا۔

تہران نے جنگ کے آغاز سے ہی آبنائے ہرمز سے جہاز رانی متاثر کر رکھی ہے جبکہ امریکہ نے بھی ایرانی بحری جہازوں کو روکنا شروع کر دیا ہے۔ ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت اور ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر بننے کے بعد پاسدارانِ انقلاب کے سخت گیر کمانڈروں کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے، جس سے مذاکرات میں سختی آئی ہے۔

ٹرمپ کو ملک کے اندر بھی گرتی ہوئی مقبولیت اور مہنگائی کی وجہ سے جنگ ختم کرنے کے دباؤ کا سامنا ہے۔ ناکہ بندی کی خبروں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تعطل برقرار رہا تو 2026 میں توانائی کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔

Comments

200 حروف