BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

چینی مارکیٹ میں شدید مقابلہ، مرسڈیز بینز کے منافع میں بڑی کمی

  • جنوری تا مارچ چین میں گاڑیوں کی فروخت 27 فیصد گرگئی
شائع اپ ڈیٹ

جرمنی کی معروف لگژری کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے بدھ کو بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں اس کے منافع میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی جس کی وجہ چین میں جاری سخت ترین مقابلہ ہے جس نے دنیا بھر کے کار سازوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

جنوری سے مارچ تک کا خالص منافع 1.43 بلین یورو رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد سے زائد کم ہے جس کی بڑی وجہ چین میں درپیش مشکلات ہیں۔

مرسڈیز نے کہا کہ چین میں شدید مقابلے اور طلب میں کمی نے مارکیٹ پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔

کار ساز کمپنیوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ چین اب قیمتوں کی بے رحمانہ جنگ اور بی وائی ڈی اور جیلی جیسے مقامی اداروں کے سخت مقابلے کی وجہ سے ایک تگڑے میدانِ جنگ میں تبدیل ہوچکا ہے۔

مرسڈیز کا کہنا ہے کہ 2026 کے پہلے 3 مہینوں کے دوران چین میں اس کی گاڑیوں کی فروخت (تعداد کے لحاظ سے) میں 27 فیصد کمی آئی جبکہ اس کے برعکس یورپ اور شمالی امریکہ میں فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کمپنی کی چین میں فروخت گزشتہ سال ہی 2016 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ چکی تھی۔

چین جو طویل عرصے سے جرمن کار سازوں کے لیے منافع کا ایک مستقل ذریعہ رہا ہے وہاں اب جاری شدید مقابلے نے مرسڈیز اور اس کی حریف کمپنیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

دس برانڈز پر مشتمل ووکس ویگن گروپ، جس میں آڈی اور پورشے جیسے لگژری برانڈز بھی شامل ہیں، اس دہائی کے اختتام تک 50 ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

Comments

200 حروف