عمیر اشرف اٹک سیمنٹ کے سی ای او مقرر
- عمیر اشرف کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر نہیں کیا گیا تھا ، کمپنی
اٹک سیمنٹ نے بدھ کو وضاحت کی ہے کہ عمیر اشرف کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 2 مئی 2026 سے ہوگا۔
یہ وضاحت اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے ذریعے دی گئی۔
کمپنی کے مطابق عمیر اشرف کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر نہیں کیا گیا تھا جیسا کہ نادانستہ طور پر پہلی اطلاع میں بیان کیا گیا تھا۔
یہ تقرری اس وقت سامنے آئی جب کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے پیر کو اعلان کیا کہ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور کیپکو نے کامیابی کے ساتھ اٹک سیمنٹ میں اکثریتی حصص یعنی 92.03 فیصد حصہ حاصل کرلئے ہیں۔
انتظامی ردوبدل کے بعد لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو سبکدوش ہونے والے چیئرمین کی بقیہ مدت کے لیے فوری طور پر کمپنی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ جو کہ فوجی فاؤنڈیشن کا ایک ذیلی ادارہ ہے، ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو سیمنٹ اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) توانائی شعبے کی ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو بجلی کی پیداوار (پاور جنریشن) کے کام میں مصروف ہے۔

























Comments