BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.35%)
KSE100 Increased By (0.15%)
KSE30 Increased By (0.16%)
BAFL 56.10 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.69 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 29.36 Increased By ▲ 0.11 (0.38%)
CNERGY 12.37 Decreased By ▼ -0.02 (-0.16%)
DFML 16.66 Increased By ▲ 0.06 (0.36%)
DGKC 186.40 Increased By ▲ 0.88 (0.47%)
FABL 92.87 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
FCCL 52.25 Increased By ▲ 0.18 (0.35%)
FFL 14.16 Increased By ▲ 0.15 (1.07%)
GGL 19.15 Increased By ▲ 0.04 (0.21%)
HBL 299.23 Decreased By ▼ -0.63 (-0.21%)
HUBC 199.70 Increased By ▲ 0.03 (0.02%)
HUMNL 9.30 Decreased By ▼ -0.01 (-0.11%)
KEL 6.01 Increased By ▲ 0.05 (0.84%)
LOTCHEM 26.50 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 91.40 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
OGDC 309.70 Increased By ▲ 1.04 (0.34%)
PAEL 33.96 Increased By ▲ 0.23 (0.68%)
PIBTL 13.62 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 237.51 Increased By ▲ 0.90 (0.38%)
PPL 218.90 Increased By ▲ 0.55 (0.25%)
PRL 91.40 Increased By ▲ 0.28 (0.31%)
SNGP 91.65 Increased By ▲ 0.41 (0.45%)
SSGC 23.20 Increased By ▲ 0.16 (0.69%)
TELE 7.18 Increased By ▲ 0.01 (0.14%)
TPLP 11.83 Increased By ▲ 0.03 (0.25%)
TRG 55.80 Increased By ▲ 0.58 (1.05%)
UNITY 7.69 Increased By ▲ 0.04 (0.52%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
مارکٹس

امریکہ ایران کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

  • برینٹ خام تیل کی قیمت 2.32 ڈالر یا 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 110.55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جبکہ اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز بدستور جزوی طور پر بند ہونے سے مشرق وسطیٰ سے توانائی کی ترسیل شدید متاثر ہو رہی ہے۔

منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی تجاویز سے مطمئن نہیں، جن میں جنگ بندی سے قبل جوہری پروگرام پر بات نہ کرنے کی شرط شامل ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تہران نے اپنی پیشکش میں خلیجی جہاز رانی کے تنازعات کے حل کو بھی ترجیح دی ہے۔

صورتحال کے جمود کے باعث ایران نے آبنائے ہرمز سے بحری آمد و رفت محدود کر دی ہے، جو عالمی تیل و گیس کی تقریباً 20 فیصد ترسیل کا ذریعہ ہے، جبکہ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.32 ڈالر یا 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 110.55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.80 ڈالر یا 1.9 فیصد بڑھ کر 98.17 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں مسلسل ساتویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تجزیہ کار فواد رزاق زادہ کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں بیانات سے زیادہ اہم خام تیل کی حقیقی ترسیل ہے، جو اب بھی محدود ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ کسی معاہدے کی صورت میں صورتحال بہتر ہو سکتی ہے، تاہم پیداوار میں کمی اور لاجسٹک مسائل کے باعث مکمل بحالی میں مہینے لگ سکتے ہیں۔

جہازوں کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ناکہ بندی کے باعث چھ ایرانی آئل ٹینکرز کو واپس لوٹنا پڑا، تاہم متحدہ عرب امارات کی سرکاری آئل کمپنی کی ایک مائع قدرتی گیس بردار کشتی آبنائے ہرمز عبور کر کے بھارت کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جنگ سے قبل روزانہ 125 سے 140 جہاز اس گزرگاہ سے گزرتے تھے۔

Comments

200 حروف