پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کو ہراکرپلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا آسان ہدف 6.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
پاکستان سپر لیگ 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے حیدر آباد کنگز مین کو8 وکٹوں سے ہراکر پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
حیدر آباد کنگزمین کے بلے باز اسلام آباد کے بولرز کا سامنا نہ کرسکے اورپوری ٹیم 15.5 اوورزمیں صرف 80 رنز بناکر ڈھیڑ ہوگئی۔
عثمان خان 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب ،کوسل پریرا اور آصف محمود 12،12 رنز بناسکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان،عماد وسیم اور رچرڈگلیسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا آسان ہدف6.4 اوورزمیں2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پہلے اوور میں ڈیون کونوے کے آؤٹ ہونے کے بعد سمیر منہاس اور محسن رضا نے 79رنز کی شراکت قائم کی ۔
محسن رضا نے 18 گیندوں پر 42رنز کی اننگز کھیلی۔سمیر منہاس 27رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔























Comments