BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

میزان بینک کا پہلی سہ ماہی میں 23.4 ارب روپے کا منافع

  • مجموعی ڈپازٹس 10 فیصد اضافے کے ساتھ 3.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

میزان بینک لمیٹڈ نے 31 مارچ 2026ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ۔

میزان بینک کو 31 مارچ 2026ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 23.4 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

اس کے نتیجے میں سالانہ بنیاد پر ریٹرن آن ایکویٹی 34 فیصد رہی جو شیئر ہولڈرز کی ویلیو میں اضافے کے حوالے سے بینک کی حکمت عملی کی عکاسی ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں حصص یافتگان کیلئے 75فیصد (7.5روپے فی شیئر) عبوری کیش ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری دی ہے۔

اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔

زیرِ جائزہ مدّت کے دوران بینک کے ریٹیل ڈپازٹس میں مضبوط اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث مجموعی ڈپازٹس 10 فیصد اضافے کے ساتھ 3.6ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

اس طرح میزان بینک نے ڈپازٹس کے لحاظ سے ملک کے بڑے بینکوں میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی۔

بینک کے مجموعی اثاثے سال کے آغاز سے مستحکم رہتے ہوئے 4.79 ٹریلین روپے کی سطح پر برقرار رہے۔

میزان بینک 365 شہروں میں 1,115 برانچز اور 1,350 سے زائد اے ٹی ایمز کے ساتھ ملک بھر میں مضبوط نیٹ ورک کا حامل بینک ہے۔

اس کے علاوہ، میزان بینک کی موبائل بینکنگ ایپلی کیشن پاکستان کے بینکاری شعبے میں گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر مسلسل اعلیٰ درجہ بندی حاصل کرنے والی ایپس میں شامل ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف