BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

عالمی روابط میں اضافے کیلئے ایف پی سی سی آئی کی نئی نیشنل کمیٹیوں کا اعلان

  • یہ اہم اقدام علاقائی اور عالمی اقتصادی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی مؤثر نمائندگی اور فعال شرکت کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا، عاطف اکرام شیخ
شائع اپ ڈیٹ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مختلف بین الاقوامی فورمز بشمول ای سی او سی سی آئی، پاکستان ای یو بزنس فورم، سی اے سی سی آئی، پاک آسیان بزنس فورم، کامن ویلتھ، ڈی 8 سی سی آئی اور او آئی سی پر نیشنل کمیٹیوں کی تشکیل کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک بھر کی تجارتی تنظیموں، چیمبرز اور ایسوسی ایشنز میں ان کمیٹیوں کی رکنیت سازی کی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے ایک بیان کیا کہ یہ اہم اقدام علاقائی اور عالمی اقتصادی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی مؤثر نمائندگی اور فعال شرکت کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا جس کا مقصد معروف بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ایک مربوط اور نتائج پر مبنی انداز میں روابط استوار کر کے ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی مفادات کو فروغ دینا ہے۔

ایف پی سی سی آئی چیف نے مزید وضاحت کی کہ ان کمیٹیوں میں کاروباری برادری کے تجربہ کار نمائندے اور وہ اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے جو عالمی منڈیوں کا گہرا فہم رکھتے ہیں۔ یہ ماہرین ابھرتے عالمی رجحانات، پالیسی سازی اور پاکستان کے لیے نئے مواقع پر غور و خوض کرنے کے ساتھ بین الاقوامی چیمبرز اور بیرونِ ملک مقیم پاکستان کے کمرشل مشنز کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پاکستان کی کاروباری برادری کو بدلتی ہوئی عالمی اقتصادی صورتحال کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایف پی سی سی آئی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ کمیٹیاں تجارتی سفارت کاری کے فروغ، دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون کی بہتری، برآمدات اور مشترکہ منصوبوں کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے اور حکومت کو مؤثر پالیسی ان پٹ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ کمیٹیاں عالمی سطح پر پاکستان کے معاشی اثر و رسوخ میں اضافے، غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ ادارہ جاتی روابط کی بہتری اور پائیدار معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی جبکہ ملک بھر کی تجارتی تنظیموں سے نامزدگیاں طلب کر کے اس عمل میں جامع اور وسیع البنیاد نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Comments

200 حروف