BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ برقرار،100 انڈیکس میں 2400 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ

  • مارکیٹ کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 169,173.37 پوائنٹس پر بند
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی شدید فروخت کا دباؤ برقرار رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 2400 سے زائد پوائنٹس گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز ہی سےکے ایس ای 100 انڈیکس فروخت کے دباؤ کی زد میں آ گیا جس نے بینچ مارک انڈیکس کو مسلسل گراوٹ کی جانب دھکیل دیا۔

صبح کے آخری پہر سے دوپہر تک مندی کی یہ رفتار نسبتاً دھیمی مگر مستقل رہی، تاہم دوپہر کے آغاز میں انڈیکس تیزی سے گرتے ہوئے 168,416.02 پوائنٹس کی دن کی کم ترین سطح پر آگیا۔

تاہم کاروبار کے آخری گھنٹوں میں مارکیٹ نے معمولی ریکوری کی۔

مارکیٹ کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,405.93 پوائنٹس یا 1.40 فیصد کی کمی سے 169,173.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا رجحان مندی کی جانب رہا کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ کے اعتماد کو متاثر کیا۔ جیو پولیٹیکل کشیدگی میں اضافے اور ممکنہ کامیابی سے متعلق واضح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے۔ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 1,576.48 پوائنٹس یا 0.91 فیصد کی کمی سے 171,579.31 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جمعرات کو ایشیائی حصص کی قیمتوں میں وال اسٹریٹ (امریکی مارکیٹ) کی پیروی میں اضافہ دیکھا گیا جس کی قیادت جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان میں ریکارڈ بلندیوں نے کی۔ سرمایہ کاروں نے خلیج میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے بڑھتے مسائل کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کو نظر انداز کرتے ہوئے کمپنیوں کے مضبوط منافع پر توجہ مرکوز رکھی۔

راتوں رات، امریکی مارکیٹ میں ایس این پی 500 میں 1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نیسڈیک 1.6 فیصد کی چھلانگ لگا کر نئی ریکارڈ بلندیوں پر بند ہوا۔ اس بہتری کی وجہ کارپوریٹ آمدنی کے سیزن کا شاندار آغاز ہے، جس نے ایرانی جنگ کے باعث توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود امریکی صارفین کی معاشی صورتحال سے متعلق خدشات کو کم کر دیا ہے۔

یہ تیزی ایک ایسے وقت میں آئی جب تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایران نے بدھ کو آبنائے ہرمز کے راستے خلیج سے نکلنے والے دو کنٹینر بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا جس سے اس اہم بحری گزرگاہ پر اس کی گرفت مزید مضبوط ہوگئی جبکہ دوسری جانب ایک کمزور جنگ بندی کا مستقبل فی الحال داؤ پر لگا ہوا ہے۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کے ایم ایس سی آئی کے وسیع ترین انڈیکس میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ ایک نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا، جس کی بڑی وجہ خطے میں ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں کے حصص میں ہونے والا اضافہ ہے۔ جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کی مارکیٹس دوسرے روز بھی ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ گئیں، جبکہ نکئی انڈیکس 60,000 کی حد عبور کر گیا۔

دوسری جانب چین کے بلیو چپس (بڑی کمپنیوں کے حصص) میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.3 فیصد گر گیا۔

دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 278.86 پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں صرف ایک پیسہ کا اضافہ ہے۔

تمام حصص کا لین دین بڑھ کر 1,321.51 ملین شیئرز تک پہنچ گیا، جو پچھلی کاروباری بندش پر ریکارڈ کیے گئے 1,054.06 ملین شیئرز سے زیادہ ہے۔

شیئرز کی مجموعی مالیت کم ہو کر 30.84 ارب روپے رہ گئی، جب کہ پچھلی نشست میں یہ 37.29 ارب روپے تھی۔

حجم کے لحاظ سے ایف نیشنل ایکویٹیز سب سے آگے رہی جس کے 286.82 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے، اس کے بعد ہسکول پٹرول کے 77.78 ملین اور کوہ نور اسپننگ کے 69.44 ملین شیئرز شامل ہیں۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 164 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 286 میں کمی اور 33 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Comments

200 حروف