BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)

شہباز شریف اور اردوان کا دیرپا علاقائی امن کے لیے ’سنہری موقع‘ سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور

  • وزیرِاعظم کا ترکیہ کی میزبانی پر شکریہ، صدر اردوان کو فورم کی کامیابی پر مبارکباد
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے 5ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر دوطرفہ ملاقات کی ہے۔ یہ بات وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک تھے، جن میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان بھی شامل تھے۔

خوشگوار ماحول میں ہونے والی گفتگو کے دوران صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کیا اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے ترکیہ کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور فورم کے کامیاب انعقاد پر ترک صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے عالمی سطح پر اہم سفارتی پلیٹ فارم قرار دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے فورم کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں، جن میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف، آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور شام کے صدر احمد الشرع شامل تھے۔ انہوں نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی اور کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے بھی ملاقات کی۔

یہ تبادلۂ خیال خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوا، جس میں عالمی اور علاقائی پیش رفت زیرِ بحث آئی، اور پاکستان کو ایک اہم رابطہ کار کے طور پر پیش کیا گیا۔

صدر اردوان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات میں وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے معاہدوں میں توسیع اور امن مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ ’موقع کی کھڑکی‘ سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھاتے ہوئے دیرپا اور پائیدار علاقائی امن کو آگے بڑھایا جائے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک نے اس سال کے اواخر میں انقرہ میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل ( ایچ ایل ایس سی سی) کا آٹھواں اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ جاری اقدامات کو تیز کرنے اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات میں بھی شرکت کی۔

تینوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت اور جاری امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں غزہ اور فلسطین کی تشویشناک صورتحال بھی شامل تھی، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دیرپا علاقائی امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی خاطر قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Comments

200 حروف