BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ٹرمپ کے مشیر کے درمیان علاقائی پیش رفت اور پاکستان کی امن کوششوں پر گفتگو

  • وزیرِاعظم نے پاک امریکا تعلقات، خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے عرب و افریقی امور کے سینئر مشیر مسعد بولوس نے جمعہ کے روز موجودہ علاقائی پیش رفت، بشمول پاکستان کی امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جن کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی، اسی طرح تاریخی اسلام آباد مذاکرات بھی گفتگو کا حصہ رہے۔

یہ ملاقات ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ 5ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم (اے ڈی ایف 2026) کے موقع پر ہوئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ اپنی خوشگوار اور دوستانہ ملاقاتوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی ”دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت“ کو سراہا جس کے نتیجے میں گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جب دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔

وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب اقدام پر بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ اور کثیرالجہتی سفارت کاری میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت پر زور دیا۔

بولوس نے وزیراعظم کو صدر ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے انسدادِ دہشت گردی، معاشی ترقی اور عالمی چیلنجز سمیت مشترکہ ترجیحات پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے میں امریکا کی دلچسپی کا بھی اعادہ کیا۔

دریں اثنا، مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے جلد خاتمے کے امکانات کے حوالے سے امید میں اضافہ ہوا ہے، جس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی کردار شامل ہے، جن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کا دورہ اور وزیراعظم شہباز شریف کے تین ممالک کے دورے شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ بھی آبنائے ہرمز کھلنے کے لیے کسی معاہدے کی امیدوں کو بڑھا رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.