BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ

  • بینچ مارک انڈیکس 169,911.95 پوائنٹس پر بند
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 1400 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 1,392.01 پوائنٹس یا 0.83 فیصد کے اضافے سے 169,911.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔

قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی کہ اسے سعودی عرب کی وزارت خزانہ کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالر کے فنڈز موصول ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے مزید 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کا وعدہ کیا ہے جس کی منتقلی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

آٹوموبائل، سیمنٹ، فوڈ اینڈ پرسنل کیئر اور انشورنس جیسے بڑے شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,885.10 پوائنٹس (یا 1.74 فیصد) کے اضافے سے 168,519.94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسی دوران جمعرات کو ایشیائی منڈیوں میں بھی کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، جس کی وجہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی ممکنہ معاہدے کی امیدیں ہیں۔ ایک طرف امریکہ تہران پر دباؤ بڑھا رہا ہے وہیں دوسری جانب سرمایہ کار اہم معاشی ڈیٹا اور کمپنیوں کی آمدنی کی رپورٹس کے منتظر ہیں۔

جاپان سے باہر ایشیا پیسیفک حصص کے ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 0.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو مسلسل تیسرے روز مثبت رجحان کی نشاندہی کر رہا ہے جبکہ جاپان کا نکئی انڈیکس 1.5 فیصد بڑھ گیا۔ اس کے علاوہ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں بھی 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

گزشتہ رات امریکی منڈیوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا، جہاں ایس اینڈ پی 500 میں 0.8 فیصد اور نسڈیک کمپوزٹ میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینک آف امریکہ اور مورگن اسٹینلے کی جانب سے بہترین سہ ماہی نتائج کے اعلان نے انڈیکسز کو ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 278.95 روپے پر بند ہوئی۔

آل شیئر انڈیکس میں تجارتی حجم گزشتہ سیشن کے 1,205.84 ملین شیئرز کے مقابلے میں کم ہو کر 972.71 ملین رہ گیا۔ شیئرز کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 59.42 ارب روپے سے گھٹ کر 43.93 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

ادھر جمعرات کو مجموعی طور پر 489 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 307 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 139 میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 43 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

200 حروف