BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
کاروبار اور معیشت

آئی ایم ایف چیف کرسٹالینا جارجیوا کی پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیش رفت کی تعریف

  • کرسٹالینا جارجیوا کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے واشنگٹن میں ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی اصلاحات میں مسلسل پیش رفت کو سراہا ہے۔

یہ بات آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب سے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اسپرنگ اجلاس 2026 کے موقع پر ملاقات کے دوران کہی۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام کے مؤثر نفاذ نے میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مضبوط معاشی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ساختی اصلاحات کا تسلسل بھی نہایت ضروری ہے۔

اسی دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک و آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر بروکرز پلیٹ فارم کے اجرا میں بھی شرکت کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ متعدد ترقی پذیر ممالک شدید قرضوں کے دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں قرض کی بلند لاگت اور عالمی مالیاتی سختیوں کا سامنا ہے، جس سے ان کی ترقی اور پائیدار ترقی میں سرمایہ کاری کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ملکی سطح پر اصلاحات جاری ہیں، لیکن عالمی مالیاتی ڈھانچے میں موجود رکاوٹیں قرض لینے والے ممالک کی پالیسی گنجائش کو محدود کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم ایک اہم خلا کو پُر کرتا ہے کیونکہ اس سے قرض لینے والے ممالک کو تجربات کے تبادلے، نئے خطرات کی نشاندہی اور مشترکہ نقطہ نظر اپنانے کا موقع ملے گا۔

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ یہ پلیٹ فارم کوئی مذاکراتی اتحاد نہیں بلکہ ایک رضاکارانہ اور رکن ممالک کی قیادت میں چلنے والا فورم ہے جو تجربات کے تبادلے اور سیکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

بعد ازاں محمد اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور اس کے عالمی اثرات خصوصاً خوراک اور توانائی کی سلامتی پر اثرات پر گفتگو ہوئی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا اور عالمی سطح پر اس کی تعمیری شمولیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

200 حروف