کھیل
پی سی بی کی جانب سے چار قومی کرکٹرز کو این او سی جاری
- محمد نواز، محمد عباس، اسامہ میر اور سفیان مقیم کو مختلف غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار کرکٹرز کو مختلف غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد نواز، محمد عباس، اسامہ میر اور سفیان مقیم کو این او سی دیے گئے ہیں۔ محمد نواز، اسامہ میر اور سفیان مقیم کو وائٹلٹی بلاسٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس کو انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

























Comments