BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.06 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.06 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 279.07 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں منگل کو عالمی مارکیٹ میں ڈالر اپنی حالیہ بلند ترین سطح کے قریب رہا، کیونکہ تاجروں کی نظریں ایران کے لیے امریکہ کی جانب سے مقرر کردہ اس ڈیڈ لائن پر جمی ہیں جس میں اسے آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے کھولنے یا پھر اپنے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کا سامنا کرنے کا کہا گیا ہے۔

جاپانی ین گر کر 159.80 فی ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ دہائیوں کی کم ترین سطح اور ان سطحوں سے زیادہ دور نہیں ہے جہاں 2024 میں مداخلت کی گئی تھی۔ امریکی ڈالر انڈیکس 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 100.03 پر آگیا، جو گزشتہ ہفتے 100.64 تک پہنچ گیا تھاجو مئی 2025 کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

یورو کی قدر 1.1535 ڈالر پر تقریباً مستحکم رہی، جبکہ تاجر سال کے آخر تک یورپی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں تین اضافوں کی توقع کر رہے ہیں۔ ای سی بی حکام نے اعادہ کیا ہے کہ مرکزی بینک مہنگائی کو قابو میں کرنے کے لیے اقدامات کر سکتا ہے۔

دوسری جانب منگل کو تیل کی قیمتیں 110 ڈالر فی بیرل کے قریب رہیں، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے یا تباہی کا سامنا کرنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔عالمی معیار کے برینٹ کروڈ فیوچرز 95 سینٹس یا 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 108.82 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے سیشن کے آغاز میں 116 ڈالر سے تجاوز کر کے چار ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے، تاہم بعد میں یہ برتری ختم ہوگئی اور 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 112.30 ڈالر پر ٹریڈ کرنے لگے۔

Comments

200 حروف