BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-0.91%)
KSE100 Decreased By (-0.54%)
KSE30 Decreased By (-0.53%)
BAFL 56.41 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.79 Increased By ▲ 0.16 (0.65%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.71 (4.06%)
DGKC 184.50 Decreased By ▼ -2.72 (-1.45%)
FABL 93.52 Decreased By ▼ -0.19 (-0.2%)
FCCL 51.10 Decreased By ▼ -0.55 (-1.06%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.78 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.88 Increased By ▲ 0.03 (0.3%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 88.86 Decreased By ▼ -2.37 (-2.6%)
OGDC 312.60 Decreased By ▼ -0.79 (-0.25%)
PAEL 34.94 Decreased By ▼ -0.30 (-0.85%)
PIBTL 14.40 Decreased By ▼ -0.31 (-2.11%)
PIOC 234.15 Decreased By ▼ -5.47 (-2.28%)
PPL 218.90 Decreased By ▼ -2.46 (-1.11%)
PRL 91.25 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SNGP 90.25 Decreased By ▼ -0.62 (-0.68%)
SSGC 22.92 Decreased By ▼ -0.38 (-1.63%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.00 Decreased By ▼ -0.56 (-4.46%)
TRG 55.49 Decreased By ▼ -0.30 (-0.54%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

بنگلہ دیش، خسرہ کی وبا 3 ہفتے میں 100 بچوں کی زندگیاں نگل گئی

  • خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 6,476 تک پہنچ گئی، وزارت صحت، وزیر اعظم کی وزرا کو ملک گیر دورے کی ہدایت
شائع اپ ڈیٹ

پنگلہ دیش میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران خسرہ کے باعث کم از کم 98 بچے جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن کی مہم تیز کر دی ہے۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم طارق رحمان نے دو سینئر وزراء کو ملک گیر دورے کی ہدایت کی، تاکہ 17 کروڑ آبادی والے اس ملک میں بحران کی شدت کا اندازہ لگا کر امدادی سرگرمیوں کو منظم کیا جا سکے۔

وزارت صحت کے مطابق خسرہ کی علامات کے ساتھ رپورٹ ہونے والے بچوں کی تعداد 6,476 تک پہنچ گئی ہے، جن کی عمریں چھ ماہ سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔ کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول کے ڈائریکٹر حلیم الرشید نے اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس بار متاثرہ بچوں اور اموات کی شرح کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے اس وبائی صورتحال کی بڑی وجہ ویکسین کی قلت کو قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد کم دکھائی دے رہی ہے کیونکہ بہت سے مریضوں کے ٹیسٹ نہیں ہو پاتے یا وہ ٹیسٹ سے قبل ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جون 2024 میں خسرہ کی مہم چلائی جانی تھی لیکن سیاسی بے چینی اور شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے باعث یہ پروگرام تاخیر کا شکار ہوا۔

پبلک ہیلتھ ماہرین کے مطابق فنڈز کی دستیابی کے باوجود ویکسین کی بروقت خریداری میں ناکامی نے صورتحال کو خوفناک بنا دیا ہے۔ اب ڈھاکہ سمیت 30 متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے، تاکہ اس متعدی بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Comments

200 حروف