کاروبار اور معیشت
جعلی مشروبات ضبط، 1300 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت تلف کردیا گیا
- مضر صحت گوشت برآمد ہونے پر پی ایف ٹی نے مقدمات درج کرلیے، خفیہ طورپر مارکیٹ میں فروخت کیلئے لے جایا جارہا تھا، جعلی مشروبات کا یونٹ بھی پکڑا گیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) کی انفورسمنٹ ٹیم نے خوراک میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1,300 کلوگرام مردہ مرغی کا گوشت تلف کر دیا اور جعل سازی پر دو ایف آئی آرز درج کر لیں۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غازی پھاٹک بائی پاس پر ایک سپلائر گاڑی سے مردہ مرغیاں برآمد کیں، جنہیں چھپا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔
ایک اور کارروائی میں واہگہ ٹاؤن میں مشہور برانڈز کے نام پر جعلی مشروبات تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔ چھاپے کے دوران 1,920 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، فلنگ مشینیں، سپلائر گاڑی، بوتلیں اور لیبلز قبضے میں لے لیے گئے۔ یہ مشروبات غیر صحت بخش حالات میں فلٹر کے بغیر پانی اور کیمیکلز سے تیار کیے جا رہے تھے۔






















Comments