کھیل
پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی
- لاہور میں بارش کے باعث میچ کو 13،13 اوورز تک محدود کیا گیا
پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور میں بارش کے باعث میچ کو 13،13 اوورز تک محدود کیا گیا۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔
محمد نعیم اور پرویز حسین ایمون نے قلندرز کو 86 رنز کا آغاز دیا۔ محمد نعیم نے 28گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ پرویز حسین ایمون نے 19 گیندوں پر 45 رنز سکور کئے، انہوں نے 5 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 186 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر165 رنز بناسکی۔
قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔






















Comments