BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

برطانیہ کا کویت میں ’ریپڈ سنٹری‘ ایئر ڈیفنس سسٹم تعینات کرنے کا فیصلہ

  • برطانوی وزیراعظم کا کویتی آئل ریفائنری پر رات گئے ڈرون حملے کی مذمت سے خطاب کا آغاز
شائع اپ ڈیٹ

برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر کے دفتر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ برطانیہ کویت میں اپنے ’ریپڈ سینٹری‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کی تعیناتی کر رہا ہے تاکہ خلیج میں برطانوی اور کویتی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ یہ اعلان کویتی آئل فیکٹری پر رات گئے ایرانی ڈرون حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان کے مطابق کیئر اسٹارمر نے جمعہ کی صبح کویت کے کراؤن پرنس صباہ الخالد الصباح کے ساتھ اس تعیناتی پر بات کی۔

ترجمان نے کہا کہ ’’وزیراعظم نے رات گئے کویتی آئل ریفائنری پر غیر ذمہ دارانہ ڈرون حملے کی مذمت سے آغاز کیا۔ انہوں نے دہرایا کہ برطانیہ کویت اور خلیج میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے برطانیہ کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی کویت میں تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا، جو بنیادی طور پر ڈرون اور دیگر کم بلندی پر پرواز کرنے والے فضائی خطرات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور اس سے خطے میں کویتی اور برطانوی اہلکاروں اور مفادات کا تحفظ ممکن ہوگا، جبکہ کسی وسیع تنازع میں اضافہ سے بچا جا سکے گا۔

اسٹارمر اور کراؤن پرنس نے آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی شپنگ میں رکاوٹ پر بھی بات کی اور جمعرات کو برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر کی زیر صدارت اجلاس کا خیرمقدم کیا، جس میں اس اہم شپنگ راستے کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر غور کیا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.