کاروبار اور معیشت
زرمبادلہ کے ذخائر 6 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 16.38 ارب ڈالر ہو گئے
- ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21.79 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 27 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 6 ملین ڈالر کے اضافے سے 16.38 ارب ڈالر ہو گئے۔
کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.41 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر کی سطح 21.79 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 27 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 ملین ڈالر بڑھ کر 16,381.7 ملین ڈالر (16.38 ارب ڈالر) ہو گئے ہیں۔






















Comments