BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-1.61%)
KSE100 Decreased By (-0.79%)
KSE30 Decreased By (-0.78%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.30 (-0.99%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.85 Decreased By ▼ -0.29 (-0.31%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.06 Decreased By ▼ -0.50 (-2.56%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.25 Decreased By ▼ -2.17 (-1.08%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.27 Decreased By ▼ -0.19 (-0.72%)
MLCF 90.98 Decreased By ▼ -2.18 (-2.34%)
OGDC 313.38 Decreased By ▼ -3.35 (-1.06%)
PAEL 35.08 Decreased By ▼ -0.55 (-1.54%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 221.02 Decreased By ▼ -5.89 (-2.6%)
PRL 90.95 Decreased By ▼ -2.07 (-2.23%)
SNGP 90.55 Decreased By ▼ -1.29 (-1.4%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.53 Decreased By ▼ -0.27 (-3.46%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.15 Decreased By ▼ -0.41 (-0.72%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 25 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

  • بارشوں کا سلسلہ 4 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا میں 25 مارچ سے جاری بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور مجموعی طور پر 77 مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 33 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور کرک سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں شامل ہیں۔

اس دوران ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں جو متاثرہ خاندانوں کو طبی امداد اور عارضی پناہ گاہوں سمیت ہنگامی معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ بارشوں کے باعث رابطہ منقطع ہونے والے دور دراز علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور راستوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق یہ سلسلہ 4 اپریل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کے زیر اثر پاکستان بھر میں تیز ہواؤں اور برسات کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف حصوں سمیت سندھ اور کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے میں اب تک بارش سے متعلقہ واقعات میں 7 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.