BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ورلڈ کپ اسکواڈ میں فیل فوڈن کی جگہ یقینی نہیں، ٹامس ٹوچل

  • فوڈن کی ناقص فارم جاری؛ 49 کیپس رکھنے والے پلیئر حالیہ 15 میچز میں سے صرف 4 کا حصہ بن سکے
شائع اپ ڈیٹ

مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر فل فوڈن کی انگلینڈ کے 2026 ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ یقینی نہیں ہے۔ یہ بات منیجر تھامس ٹوچل نے کہی ہے۔

25 سالہ فوڈن 49 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں لیکن وہ ان دنوں فارم میں نہیں ہیں اور اپنے کلب کی جانب سے گزشتہ 15 میں سے صرف 4 میچز میں الیون کا حصہ بن سکے ہیں۔ انہوں نے پریمیئر لیگ میں اپنا آخری گول 14 دسمبر کو کیا تھا۔

منگل کو ویمبلے اسٹیڈیم میں جاپان کے خلاف انگلینڈ کی 1-0 سے شکست کے دوران دوسرے ہاف میں فوڈن کو گراؤنڈ سے باہر بلانے کے بعد تھامس ٹوچل نے کہا کہ یہ کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

جرمن کوچ نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ مانچسٹر سٹی کی جانب سے انہیں حال ہی میں زیادہ وقت نہیں ملا، اس کے باوجود وہ انتہائی پرجوش انداز میں ٹریننگ کیمپ میں آئے اور مشقوں کے دوران بہت اچھے رہے۔ میرا خیال تھا کہ وہ ہمیں حیران کر دیں گے اور اسی ولولے اور جوش کے ساتھ کھیلیں گے لیکن وہ میچ پر اپنا اثر چھوڑنے کے لیے جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں۔

کپتان اور اسٹرائیکر ہیری کین کی انجری کے باعث 2024 کے بہترین پریمیئر لیگ پلیئر قرار دیے جانے والے فوڈن کو ویمبلے میں مرکزی کردار دیا گیا تھا، تاہم وہ فالس نائن کے طور پر غیر متاثر کن رہے اور انگلینڈ کے اسٹارٹنگ الیون میں سب سے کم گیند ان کے پاس آئی۔

ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے تھامس ٹوچل نے کہا کہ جب ہم اٹیکنگ کھلاڑیوں کو میدان میں اتارتے ہیں تو ہم ان سے جارحانہ کھیل، تخلیقی صلاحیتوں، ڈرِبلنگ، شاٹس اور اسسٹس کی توقع کرتے ہیں لیکن ہمیں واضح طور پر یہ سب مطلوبہ مقدار میں نہیں مل سکا۔

انگلش منیجر کو مئی کے آخر تک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے اپنے اسکواڈ کی فہرست جمع کرانی ہے۔

Comments

Comments are closed.