BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کھیل

اٹلی مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ سے باہر، بوسنیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا دیا

  • بوسنیا ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل، میزبان کینیڈا، قطر اور سوئٹزرلینڈ کا ساتھ دے گا
شائع اپ ڈیٹ

اٹلی کا ورلڈ کپ سے محرومی کا طویل دکھ برقرار ہے، جہاں پلے آف فائنل میں بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا نے اسے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ منگل کو کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر تھا۔

چار بار کی عالمی چیمپئن اطالوی ٹیم مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔اٹلی نے آخری بار 2014 میں ورلڈ کپ کھیلا تھا جب کہ 2006 میں ٹرافی جیتنے کے بعد سے وہ فائنلز میں صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔ اب بوسنیا گروپ بی میں میزبان کینیڈا، قطر اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شامل ہو گیا ہے۔

میچ کے 15 ویں منٹ میں موئس کین نے گول کرکے اٹلی کو برتری دلائی لیکن ہاف ٹائم سے قبل الیسنڈرو باسٹونی کو ریڈ کارڈ ملنے پر اٹلی 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔ بوسنیا نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 79ویں منٹ میں حارث تاباکوویچ کے گول سے مقابلہ برابر کر دیا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اٹلی کے پیو ایسپوسیٹو اور برائن کرسٹانٹے گول کرنے میں ناکام رہے، جبکہ بوسنیا کے کھلاڑیوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور تاریخی فتح سمیٹ کر اسٹیڈیم میں جشن کا سماں پیدا کردیا۔ اطالوی ونگر لیونارڈو اسپینازولا نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ اس شکست کو قوم کے لیے عظیم صدمہ قرار دیا۔

Comments

200 حروف