BR100 Increased By (0.47%)
BR30 Increased By (0.62%)
KSE100 Increased By (0.39%)
KSE30 Increased By (0.35%)
BAFL 55.91 Increased By ▲ 0.72 (1.3%)
BIPL 24.17 Decreased By ▼ -0.28 (-1.15%)
BOP 28.61 Decreased By ▼ -0.21 (-0.73%)
CNERGY 12.72 Increased By ▲ 0.43 (3.5%)
DFML 16.15 Decreased By ▼ -0.08 (-0.49%)
DGKC 182.00 Increased By ▲ 0.12 (0.07%)
FABL 91.58 Increased By ▲ 0.19 (0.21%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -0.29 (-0.56%)
FFL 14.11 Increased By ▲ 0.18 (1.29%)
GGL 19.13 Increased By ▲ 1.07 (5.92%)
HBL 286.98 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUBC 191.00 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
HUMNL 9.14 Decreased By ▼ -0.26 (-2.77%)
KEL 5.97 Increased By ▲ 0.12 (2.05%)
LOTCHEM 26.40 Increased By ▲ 0.34 (1.3%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
OGDC 301.39 Increased By ▲ 2.43 (0.81%)
PAEL 33.60 Increased By ▲ 0.10 (0.3%)
PIBTL 13.73 Decreased By ▼ -0.04 (-0.29%)
PIOC 230.99 Increased By ▲ 0.52 (0.23%)
PPL 217.88 Increased By ▲ 0.45 (0.21%)
PRL 98.56 Increased By ▲ 5.37 (5.76%)
SNGP 90.00 Increased By ▲ 0.27 (0.3%)
SSGC 22.70 Increased By ▲ 0.12 (0.53%)
TELE 7.08 Increased By ▲ 0.03 (0.43%)
TPLP 11.83 Decreased By ▼ -0.27 (-2.23%)
TRG 56.38 Increased By ▲ 2.44 (4.52%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.28 (-3.23%)
WTL 0.96 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی اہمیت، امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کا تبادلہ خیال

  • بھارت کشیدگی میں فوری کمی اور بحالی امن کی حمایت کرتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز فون پر بات کی اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی اہمیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات بھارت میں امریکی ایلچی سرجیو گور اور مودی نے ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں کہی ہے۔

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مربوط حملوں کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ” بھارت کشیدگی میں فوری کمی اور امن کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے، محفوظ اور قابل رسائی ہونے کو یقینی بنانا پوری دنیا کے لیے ضروری ہے۔“

اس تنازع نے شہری ہوابازی سے لے کر شپنگ اور گیس سپلائی کے شعبوں کو متاثر کیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز کا تقریباً بند ہو جانا بھی شامل ہے، جو بھارت کے خام تیل کی 40 فیصد درآمدات کے لیے اہم راستہ ہے۔

مودی نے پیر کو پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ اس بحران نے بھارت کے لیے بے مثال چیلنجز پیدا کیے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بھارتی معیشت کے بنیادی ڈھانچے مضبوط ہیں اور ملک کے پاس تجارتی اور توانائی کے خلل کا مقابلہ کرنے کے لیے پیٹرولیم، کھاد اور کوئلے کی مناسب دستیابی موجود ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ٹرمپ اور مودی کے درمیان رابطے کی تصدیق کی، لیکن اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ کس موضوع پر بات ہوئی۔

Comments

Comments are closed.