BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد میں ہوریزونٹل کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی

  • 2,966 میٹر گہرے کنویں پساخی-13 سے روزانہ 460 بیرل تیل نکالا جا رہا ہے، اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس ارسال
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی سب سے بڑی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ میں اپنے ایک توسیعی کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے اپنے ترقیاتی کنویں پساخی-13 سے کامیابی کے ساتھ تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، جو کہ کلاسٹک ریزروائر میں پاکستان کا پہلا کامیاب ہوریزونٹل (افقی) تیل کا کنواں ہونے کے ناطے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ ضلع حیدرآباد میں واقع اس کنویں سے روزانہ 460 بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کنویں کی کل گہرائی 2,966 میٹر ہے، جس میں 546 میٹر طویل ہوریزونٹل حصہ بھی شامل ہے۔ اس پیچیدہ عمل کے لیے جیو اسٹیئرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس کی مدد سے صرف 3 میٹر کے تنگ ڈرلنگ ونڈو کے اندر انتہائی درستگی کے ساتھ تیل کے ذخیرے (سویٹ اسپاٹ) کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید برآں ہوریزونٹل ڈیزائن کے مطابق تیار کردہ الیکٹرک سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کی مدد سے کنویں کی جانچ اور تکمیل کی گئی۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ذخائر کی مشکل نوعیت کے باوجود ہوریزونٹل ڈرلنگ کی بدولت اسی علاقے کے دیگر روایتی کنوؤں کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ پساخی-13 نامی یہ کنواں پساخی اور پساخی نارتھ لیز کا حصہ ہے، جہاں کمپنی 100 فیصد مالکانہ حقوق رکھتی ہے۔

یہ کامیابی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تکنیکی مہارت کے حوالے سے او جی ڈی سی ایل کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس سے ملک میں مقامی سطح پر ہائیڈرو کاربن کی پیداوار بڑھے گی اور پاکستان کی توانائی کی حفاظت مستحکم ہوگی۔

واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا سب سے وسیع رقبہ (40 فیصد سے زائد) رکھتی ہے اور اس میں حکومتِ پاکستان 67 فیصد حصص کے ساتھ سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہے۔

Comments

200 حروف