BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

توانائی تنصیبات پر حملے، خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

  • برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 7.39 ڈالر یا 6.9 فیصد اضافہ، نرخ 114.77 ڈالر فی بیرل ہوگئے
شائع اپ ڈیٹ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کی سنگین صورتحال اور توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے بعد جمعرات کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمتیں 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کے جواب میں ایران نے خطے کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے عالمی توانائی کی سپلائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

برینٹ فیوچرز میں 7.39 ڈالر (6.9 فیصد) اضافہ ہوا، جبکہ امریکی خام تیل 27 سینٹ اضافے کے ساتھ 96.59 ڈالر پر رہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے میں امریکہ اور قطر شامل نہیں تھے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے قطر کو نشانہ بنایا تو امریکہ بھرپور جواب دے گا۔

دوسری جانب قطر کی جانب سے راس لفان ایل این جی پلانٹ پر ایرانی میزائل حملوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے باعث یورپ میں گیس کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ادھر سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ینبع میں سعودی آرامکو کی ریفائنری اور کویت کی مینا الاحمدی ریفائنری پر بھی ڈرون حملے کیے گئے۔اس کشیدگی کے پیشِ نظر ٹرمپ انتظامیہ خطے میں مزید ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے۔

Comments

200 حروف