BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

شمالی علاقوں میں بارش، برف باری اور تودے گرنے کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے کی وارننگ

گلگت، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، غذر اور شگر، مظفرآباد، باغ، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور وادی نیلم میں سڑکوں پر پھسلن، حدِ نگاہ میں کمی کا امکان ہے، ایپ کے استعمال کا مشورہ
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جمعہ کو ملک کے شمالی حصوں میں 14 سے 16 مارچ تک بارش، گرج چمک اور برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر(این ای او سی) نے تازہ ترین موسمیاتی جائزوں کے بعد الرٹ جاری کیا ہے، جس کے تحت گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، غذر اور شگر، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، باغ، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور وادی نیلم میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام اور بٹگرام میں بھی اسی طرح کے موسمی حالات متوقع ہیں۔

ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارش سے سڑکوں پر پھسلن، حدِ نگاہ میں کمی اور برفانی تودے گرنے کے واقعات ہو سکتے ہیں، جس سے آمد و رفت میں رکاوٹ اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید برآں بارش اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے امتزاج سے گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں چترال، سوات، کوہستان اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

شاہراہِ قراقرم اور اس سے ملحقہ راستوں پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔ این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ عوام کو تازہ ترین معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹرالرٹ ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف