BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.29%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.17 (0.7%)
BOP 28.80 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 12.87 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
DFML 15.89 Decreased By ▼ -0.19 (-1.18%)
DGKC 182.20 Decreased By ▼ -0.20 (-0.11%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.79 Decreased By ▼ -0.20 (-0.38%)
FFL 14.09 Increased By ▲ 0.07 (0.5%)
GGL 19.95 Decreased By ▼ -0.15 (-0.75%)
HBL 289.12 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 193.70 Increased By ▲ 0.46 (0.24%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.08 Increased By ▲ 0.17 (2.88%)
LOTCHEM 25.49 Decreased By ▼ -0.33 (-1.28%)
MLCF 90.08 Decreased By ▼ -0.37 (-0.41%)
OGDC 298.90 Decreased By ▼ -3.35 (-1.11%)
PAEL 33.80 Increased By ▲ 0.07 (0.21%)
PIBTL 13.75 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 232.00 Increased By ▲ 0.92 (0.4%)
PPL 218.70 Decreased By ▼ -0.55 (-0.25%)
PRL 106.97 Increased By ▲ 3.21 (3.09%)
SNGP 90.39 Increased By ▲ 0.26 (0.29%)
SSGC 22.92 Decreased By ▼ -0.10 (-0.43%)
TELE 7.10 Decreased By ▼ -0.13 (-1.8%)
TPLP 11.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.42%)
TRG 56.46 Increased By ▲ 0.99 (1.78%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
دنیا

ایران امریکا جنگ مشرق وسطیٰ میں پھیلنے لگی، مزید تیل بردار جہاز حملوں کی زد میں

  • کویت کے ساحل کے قریب لنگر انداز ایک ٹینکر کے بائیں حصے میں زور دار دھماکے کے بعد اس میں پانی داخل ہونے لگا
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے شدت اختیار کرنے کے ساتھ خلیجی پانیوں میں جمعرات کو مزید تیل بردار جہاز حملوں کا نشانہ بن گئے جبکہ ایرانی ڈرون آذربائیجان کی فضائی حدود میں داخل ہو گئے، جس سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ بحران خطے کے مزید تیل پیدا کرنے والے ممالک تک پھیل سکتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بہاماس کے پرچم تلے چلنے والے ایک خام تیل بردار ٹینکر کو عراق کی بندرگاہ خور الزبیر کے قریب لنگر انداز ہونے کے دوران ایرانی ریموٹ کنٹرول بارودی کشتی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران کویت کے ساحل کے قریب لنگر انداز ایک اور ٹینکر کے بائیں حصے میں زور دار دھماکے کے بعد اس میں پانی داخل ہونے لگا اور تیل سمندر میں بہنے لگا۔

ہفتے کے روز امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کم از کم 9 جہازوں پر حملے ہو چکے ہیں۔ ایران نے جمعرات کی صبح اسرائیل پر میزائلوں کی نئی بارش کی جبکہ آذربائیجان میں بھی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

ادھر بحری جہازوں کی نگرانی کرنے والے اداروں کے مطابق تقریباً 200 جہاز خلیج کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے ساحلوں کے قریب کھلے سمندر میں لنگر انداز ہیں جبکہ سینکڑوں جہاز آبنائے ہرمز کے باہر بندرگاہوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ یہ گزرگاہ دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل اور ایل این جی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاز رانی بحال کرنے کے لیے امریکی بحریہ کی سکیورٹی اور انشورنس فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ادھر عراق کے رمائلہ آئل فیلڈ میں دو نامعلوم ڈرون گرنے کے بعد برطانوی کمپنی بی پی نے اپنے غیر ملکی عملے کو وہاں سے نکال لیا ہے۔

دوسری جانب جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے اور برینٹ خام تیل تقریباً 3 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 4 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک دونوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

Comments

Comments are closed.