BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود کی بندش کے باعث ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں بھارت سے واپس جانے میں ناکام

  • میزبان بھارت کے ہاتھوں اتوار کو پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
شائع اپ ڈیٹ

ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیموں نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث بین الاقوامی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے انہوں نے بھارت سے اپنی واپسی ملتوی کر دی ہے۔

ویسٹ انڈیز اتوار کو میزبان بھارت کے خلاف پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہا جبکہ زمبابوے سپر ایٹ کے اپنے تمام تینوں میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا۔

تاہم کوئی بھی ٹیم واپس سفر نہیں کر سکی کیونکہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کے باعث خلیجی ممالک میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے دنیا کے مصروف ترین ٹرانزٹ حبس متاثر ہوئے ہیں۔

زمبابوے کرکٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ زمبابوے کی مینز ٹیم بھارت میں محفوظ اور خیریت سے ہے، اسکواڈ کو دبئی کے راستے وطن واپس جانا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئی) کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور عملے کے لیے محفوظ سفری انتظامات کرنے کے لیے کرکٹ کی عالمی باڈی (آئی سی سی) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

آئی سی سی جس کا ہیڈ کوارٹر دبئی میں ہے نے پہلے ہی کہا تھا کہ انہوں نے اپنے عملے کے لیے ہنگامی منصوبے فعال کر دیے ہیں، جنہیں اپنے آبائی ممالک کی واپسی کے لیے دبئی سے گزرنا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments

Comments are closed.