BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.01%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
DFML 16.66 Increased By ▲ 0.76 (4.78%)
DGKC 192.20 Decreased By ▼ -0.25 (-0.13%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
FFL 14.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 19.36 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 306.89 Increased By ▲ 0.79 (0.26%)
HUBC 201.25 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.75 Decreased By ▼ -2.16 (-0.95%)
PRL 93.10 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.55 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

فروری کے دوران مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد ریکارڈ

  • ماہانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائس انڈیکس میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا
شائع اپ ڈیٹ

فروری 2026 کے دوران پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ وزارتِ خزانہ کے 6 سے 7 فیصد کے لگائے گئے تخمینے کے عین مطابق ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) جنوری 2026 میں 5.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا جب کہ فروری 2025 میں سی پی آئی کی یہ شرح 1.5 فیصد پر تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر فروری 2026 میں اس میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 0.4 فیصد کا اضافہ اور فروری 2025 میں 0.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

نتیجتاً رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران افراطِ زر کی شرح 5.46 فیصد رہی جو کہ مالی سال 2025 کے اسی عرصے میں 5.85 فیصد تھی۔

فروری 2026 میں شہری علاقوں میں سی پی آئی سالانہ بنیادوں پر 6.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 5.8 فیصد اور فروری 2025 میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر فروری 2026 میں اس میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 0.2 فیصد کا اضافہ اور فروری 2025 میں 0.7 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی۔

دیہی علاقوں میں سی پی آئی فروری 2026 میں سالانہ بنیادوں پر 7.3 فیصد بڑھ گئی جب کہ اس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 5.8 فیصد اور فروری 2025 میں 1.1 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر فروری 2026 میں اس میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 0.6 فیصد کا اضافہ اور فروری 2025 میں 1.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنی ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک فروری 2026 میں فنانس ڈویژن نے فروری کے لیے مہنگائی کے اعدادوشمار 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

قبل ازیں بروکریج ہاؤس آپٹیمس کیپٹل مینجمنٹ نے کہا تھا کہ فروری 2026 میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح میں اضافے کا امکان ہے جس کی سالانہ بنیادوں پر 7.4 فیصد رہنے کی توقع ہے جو کہ بجلی اور سونے کی بڑھتی قیمتوں کے دباؤ کی عکاسی کرتی ہے۔

گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک نے 2026 کے اپنے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بینچ مارک پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ فیصلہ مارکیٹ کی توقعات کے برعکس تھا جو کہ شرحِ سود میں کمی کی امید کررہی تھی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ایک پریس کانفرنس میں ایم پی سی کے فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں پاکستان میں افراطِ زر (مہنگائی) 7 فیصد سے اوپر رہ سکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.