BR100 Decreased By (-0.33%)
BR30 Decreased By (-0.52%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.15%)
BAFL 56.31 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
BIPL 24.63 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.83 Decreased By ▼ -0.15 (-1.16%)
DFML 17.75 Increased By ▲ 0.26 (1.49%)
DGKC 188.00 Increased By ▲ 0.78 (0.42%)
FABL 93.36 Decreased By ▼ -0.35 (-0.37%)
FCCL 51.45 Decreased By ▼ -0.20 (-0.39%)
FFL 14.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.35%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 302.49 Decreased By ▼ -1.29 (-0.42%)
HUBC 199.70 Increased By ▲ 0.74 (0.37%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.09 Decreased By ▼ -0.08 (-0.31%)
MLCF 90.85 Decreased By ▼ -0.38 (-0.42%)
OGDC 314.89 Increased By ▲ 1.50 (0.48%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 238.48 Decreased By ▼ -1.14 (-0.48%)
PPL 219.70 Decreased By ▼ -1.66 (-0.75%)
PRL 91.70 Increased By ▲ 0.48 (0.53%)
SNGP 90.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.41%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.10 (-0.43%)
TELE 7.46 Decreased By ▼ -0.15 (-1.97%)
TPLP 12.17 Decreased By ▼ -0.39 (-3.11%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.96 Decreased By ▼ -0.06 (-0.75%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

ٹرمپ اور اسرائیل ایران پر حملے سے مشرقِ وسطیٰ کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، روس کا الزام

  • ” واشنگٹن اور تل ابیب نے ایک بار پھر خطرناک مہم جوئی شروع کر دی ہے، روسی وزارت خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

روس نے ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کو ایران پر ” انتہائی غیر ذمہ دارانہ“ حملہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ اس سے پورا مشرقِ وسطیٰ کھائی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کرتے ہوئے اس کی قیادت کو نشانہ بنایا اور خطے کو ایک نئے تنازع میں جھونک دیا، جس کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس سے امریکہ کو درپیش سیکیورٹی خطرہ ختم ہوگا اور ایرانی عوام کو اپنی قیادت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا موقع ملے گا۔

روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ” واشنگٹن اور تل ابیب نے ایک بار پھر ایک خطرناک مہم جوئی شروع کی ہے، جو خطے کو تیزی سے انسانی، معاشی اور ممکنہ طور پر ریڈیولوجیکل تباہی کے قریب لے جا رہی ہے۔“

”مشرقِ وسطیٰ کو بے قابو کشیدگی کی کھائی میں دھکیل کر وہ درحقیقت دنیا بھر کے ممالک، خاص طور پر خطے کے ممالک کو، ابھرتے خطرات کے مقابلے کے لیے مزید طاقتور ذرائع حاصل کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔“

روس کی طاقتور سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمیتری میدویدیف نے ہفتے کے روز ایران پر حملے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور امریکہ کی طویل المدتی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کی تاریخ، فارس کی تہذیب کے مقابلے میں، نسبتاً مختصر ہے۔

روس کے سابق صدر دمیتری میدویدیف نے انگریزی میں کہا کہ ” امن کا دعویدار ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ ایران کے ساتھ مذاکرات محض ایک آڑ تھے، یہ سب جانتے تھے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ” اب دیکھتے ہیں کہ دشمن کے افسوسناک انجام کا انتظار کرنے کا صبر کس کے پاس زیادہ ہے؟ امریکہ کی عمر صرف 249 سال ہے، جبکہ فارسی سلطنت 2500 سال قبل قائم ہوئی تھی۔ آئیں دیکھتے ہیں اگلے 100 سال یا اس سے زیادہ عرصے میں کیا ہوتا ہے…“

Comments

Comments are closed.