دنیا
ریاض میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اے ایف پی
- یہ دھماکے قطر اور بحرین میں امریکی اڈے پر حملوں کے بعد سنے گئے
سعودی دارالحکومت ریاض میں اے ایف پی کے رپورٹرز نے ہفتے کو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ یہ دھماکے قطر اور بحرین میں امریکی اڈے پر حملوں کے بعد سنے گئے۔
ریاض میں موجود دو نامہ نگاروں نے بتایا کہ انہوں نے ایک زور دار دھماکے اور اس کے بعد کئی دیگر دھماکوں کی آوازیں سنیں، یہ واقعہ ایران کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے اعلان کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
اسرائیل اور امریکہ نے ہفتے کو ایران کے خلاف حملے شروع کیے جس نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک بار پھر فوجی تصادم کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ان حملوں نے تہران کے مغرب کے ساتھ طویل عرصے سے چلے آرہے جوہری تنازع کے سفارتی حل کی امیدوں کو مزید معدوم کردیا ہے۔

























Comments