BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.52 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.52 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 279.55 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب منگل کو ین کی قدر میں کمی دیکھی گئی کیونکہ مارکیٹیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کے نظام پر پیدا ہونے والی نئی ہلچل کے عالمی تجارت پر اثرات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

ڈالر انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 97.90 پر پہنچ گیا۔

یورو کی قدر 0.14 فیصد گر کر 1.1768 ڈالر پر آگئی جبکہ ین ڈالر کے مقابلے میں 0.4 فیصد گر کر 155.27 کی سطح پر آگیا۔

برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) بھی 0.08 فیصد کمی کے ساتھ 1.3478 ڈالر پر بند ہوا۔

امریکی ڈالر نے اپنے نقصانات پر قابو پا لیا کیونکہ تعطیلات کے بعد چین اور جاپان کی مارکیٹیں دوبارہ کھل گئیں اور صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جانب سے ان کے ہنگامی ٹیرف (محصولات) کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد ممالک کو حالیہ تجارتی معاہدوں سے پیچھے ہٹنے کے خلاف متنبہ کیا۔

چین کی جانب سے جاپانی کمپنیوں پر برآمدی کنٹرول کے اعلان کے بعد جو دونوں ممالک کے درمیان خراب ہوتے تعلقات کی ایک اور علامت ہے ین کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

Comments are closed.