صنعتی صارفین کی گرڈ پر واپسی
- جنوری 2026 ایک ساختی سنگ میل بھی ثابت ہوا۔ موجودہ تخمینوں کے مطابق، یہ اب تک کا بلند ترین جنوری پیداوار کا ریکارڈ تھا
پاکستان کے قومی گرڈ کی بجلی پیداوار مالی سال 26 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران مالی سال 22 کے ابتدائی 7 ماہ کی ریکارڈ شدہ بلند ترین سطح سے 8 فیصد کم رہی۔ 74 ارب کلو واٹ گھنٹے پیداوار، جو مالی سالی 23 اور مالی سال 24 کے اسی عرصے کے مقابلے میں بھی کم رہی اور صرف پچھلے سال کے مقابلے میں معمولی طور پر زیادہ ہے۔
تاہم، کمزور پیداوار کے عمومی رجحان میں جنوری میں ایک اہم وقفہ آیا، جو پچھلے 18 مہینوں میں صرف چوتھا موقع تھا جب حقیقی پیداوار حوالہ شدہ سطحوں سے تجاوز کر گئی۔
جنوری 2026 ایک ساختی سنگ میل بھی ثابت ہوا۔ موجودہ تخمینوں کے مطابق، یہ اب تک کا بلند ترین جنوری پیداوار کا ریکارڈ تھا اور مئی 2022 کے بعد پہلی بار کسی ماہانہ پیداوار میں بلند ترین سطح حاصل ہوئی۔
سالانہ کی بنیاد پر، جنوری کی پیداوار میں 12 فیصد اضافہ ہوا، جو مالی سال 2026 میں اب تک کا سب سے مضبوط اضافہ ہے۔ اس بہتری کا تعلق دسمبر میں جاری کیے گئے موسم سرما کے صارفین کے ترغیبی پیکیج سے ہے، جس نے بظاہر طلب میں واضح اضافہ کیا۔

یہ بہتری اس وقت سامنے آئی جب پہلے سے محدود صنعتی صارفین دوبارہ گرڈ پر واپس آئے، جس سے صنعتی بجلی کی طلب میں سالانہ تقریباً 35 سے 40 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعتی طلب میں مضبوط بحالی کے ساتھ، مجموعی گرڈ کی طلب اگلے چند مہینوں میں مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
ان مثبت پہلوؤں کے باوجود مالی سال 26 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران مجموعی پیداوار پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ بہتری نہیں دکھاتی، جو دیگر شعبوں میں طلب کی دباؤ کو ظاہر کرتی ہے۔ گھریلو اور زرعی کھپت پیچھے ہیں، جو صنعتی شعبے میں حاصل ہونے والے فائدے کو متوازن کرتی ہے۔
حوالہ شدہ پیداوار سے انحراف کو ایندھن کے بدلتے ہوئے مرکب سے واضح طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ جنوری میں موسمی ہائیڈل پیداوار میں تیز کمی کے باعث نظام نے زیادہ تر درآمد شدہ ایندھن پر انحصار کیا۔

درآمد شدہ کوئلہ سب سے زیادہ انحراف دکھاتا ہے، جس میں حقیقی پیداوار 1.58 ارب یونٹس تک پہنچی جبکہ حوالہ 437 ملین یونٹس تھا۔ فرنس آئل بھی پیداوار میں دوبارہ شامل ہوا، جس سے ایندھن کے بل میں تقریباً 9 ارب روپے کا اضافہ ہوا، حالانکہ کوئی حوالہ مختص نہیں کیا گیا تھا۔
نتیجتاً، پیداوار کی اوسط ایندھن لاگت 12.2 روپے فی یونٹ تک بڑھ گئی، جو جنوری 2024 کے بعد بلند ترین سطح ہے، جبکہ جنوری کے لیے 1.78 روپے فی یونٹ ایندھن کی قیمت کی ایڈجسٹمنٹ جون 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
اگرچہ ماہانہ ایندھن ایڈجسٹمنٹ تھرمل اور درآمد شدہ ایندھن پر زیادہ انحصار کی وجہ سے بلند ہے، مجموعی پیداوار حوالہ سے زیادہ ہونے کی وجہ سے مستقبل میں سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو معتدل بنانے میں مدد ملے گی۔ جب ہائیڈل حصہ موسمی کم سطح پر ہے اور تھرمل پیداوار زیادہ بوجھ اٹھا رہی ہے، قریبی مدت میں لاگت کا دباؤ ناگزیر نظر آتا ہے۔

تاہم، صنعتی بجلی کی طلب میں مستحکم بحالی، جو کئی سالہ کم صنعتی ٹیرف اور کراس سبسڈی کے تقریباً خاتمے سے معاون یافتہ ہے، درمیانی مدت کے لیے گرڈ کی طلب کا منظر مثبت رکھتی ہے۔ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی، تو مالی سال 2026 کے آخر تک مالی سال 22 کے ریکارڈ کی سطحوں پر واپسی ممکن ہے۔

























Comments