BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کاخط، رمضان المبارک کے دوران احتجاجی تحریک مؤخر کرنے کا مطالبہ

  • صدر مملکت کے عمران خان سے متعلق جیل بیان پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی شدید مذمت
شائع February 20, 2026 اپ ڈیٹ February 20, 2026 03:03pm

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے رمضان المبارک کے دوران ہر قسم کی احتجاجی تحریک مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جانب سے میڈیا کو مشترکہ خط ارسال کیا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر ہر قسم کی احتجاجی تحریک کو مؤخر کیا جائے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کو بھیجے گئے ایک مشترکہ خط میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں صدر آصف علی زرداری کے حالیہ ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بانی وقار کے ساتھ قید کاٹ رہے ہیں۔

رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں۔

خط میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عمران خان کی صحت پر سیاست بند کرے اور ان کی بہنوں اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لے کر علاج معالجے کے تمام مراحل مکمل کرے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان پارلیمان کے اندر بھرپور اور مؤثر سیاسی کردار ادا کرے۔ ساتھ ہی پارٹی کے ہر سطح کے عہدیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنظیم کو ازسرِنو منظم کیا جائے اور اسے نچلی سطح تک فعال بنایا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے اور کارکنان کو متحرک کیا جائے۔

رہنماؤں نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، مہنگائی اور بے روزگاری کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں سے بچوں کے باہر ہونے اور کرپشن جیسے مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے تاکہ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں سامنے لایا جاسکے۔

Comments

200 حروف