BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

مٹسوبشی کارپوریشن کا اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز میں 11 فیصد حصص فروخت کرنے پر اتفاق

  • ہر شیئر پرچیز ایگریمنٹ میں درکار شرائط کی تکمیل، بشمول متعلقہ کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں کے حصول، کے بعد ہی یہ عمل مکمل ہوگا، نوٹس
شائع اپ ڈیٹ

ٹوکیو میں قائم عالمی کاروباری ادارے مٹسوبشی کارپوریشن نے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ(ای پی سی ایل) میں اپنی اقلیتی حصص داری فروخت کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ای پی سی ایل نے منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق مٹسوبشی کارپوریشن، جو ای پی سی ایل میں 11.007 فیصد حصص کی مالک غیر ملکی شیئر ہولڈر ہے، نے براہ راست مذاکرات کے بعد لبرٹی ڈہرکی پاور لمیٹڈ اور سی گرین انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ شیئر پرچیز ایگریمنٹ طے کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت مٹسوبشی کارپوریشن ای پی سی ایل کے اپنے 100,053,562 حصص فروخت کرے گی۔

کمپنی نے اس لین دین کی مالیت ظاہر نہیں کی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ہر شیئر پرچیز ایگریمنٹ میں درکار شرائط کی تکمیل، بشمول متعلقہ کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں کے حصول، کے بعد ہی یہ عمل مکمل ہوگا۔

مٹسوبشی کارپوریشن جاپان کی ایک جنرل ٹریڈنگ کمپنی اور مٹسوبشی گروپ کی اہم رکن ہے۔ کمپنی بیرون ملک توانائی، کان کنی، کیمیکلز اور انفراسٹرکچر کے متعدد بڑے منصوبوں میں حصص رکھتی ہے، جہاں سے اس کی آمدنی کا بڑا حصہ حاصل ہوتا ہے۔

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ 1997 میں پاکستان میں قائم کی گئی تھی۔ ای پی سی ایل، اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے، جبکہ اینگرو کارپوریشن خود داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔

کمپنی پولی وینائل کلورائیڈ، کاسٹک سوڈا، وینائل کلورائیڈ مونومر اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری، مارکیٹنگ اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

کمپنی کے مربوط کیمیکل کمپلیکس میں ایک کیپٹو پاور پلانٹ اور واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ بھی موجود ہے، جبکہ اضافی بجلی اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کو فراہم کی جاتی ہے۔

Comments

Comments are closed.