BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.81%)
KSE100 Decreased By (-1.06%)
KSE30 Decreased By (-1.12%)
BAFL 56.59 Decreased By ▼ -0.14 (-0.25%)
BIPL 26.80 Decreased By ▼ -0.18 (-0.67%)
BOP 33.11 Decreased By ▼ -0.64 (-1.9%)
CNERGY 10.02 Increased By ▲ 0.14 (1.42%)
DFML 17.89 Decreased By ▼ -0.11 (-0.61%)
DGKC 197.40 Decreased By ▼ -7.53 (-3.67%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.20 (-1.2%)
FCCL 51.90 Decreased By ▼ -1.19 (-2.24%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 25.13 Increased By ▲ 0.29 (1.17%)
HBL 297.81 Decreased By ▼ -2.01 (-0.67%)
HUBC 214.96 Decreased By ▼ -2.12 (-0.98%)
HUMNL 10.40 Decreased By ▼ -0.21 (-1.98%)
KEL 7.14 Decreased By ▼ -0.08 (-1.11%)
LOTCHEM 29.00 Decreased By ▼ -0.31 (-1.06%)
MLCF 88.88 Decreased By ▼ -3.28 (-3.56%)
OGDC 314.90 Decreased By ▼ -1.39 (-0.44%)
PAEL 41.05 Decreased By ▼ -0.99 (-2.35%)
PIBTL 15.99 Decreased By ▼ -0.42 (-2.56%)
PIOC 284.90 Decreased By ▼ -15.34 (-5.11%)
PPL 214.00 Decreased By ▼ -2.84 (-1.31%)
PRL 51.80 Increased By ▲ 0.94 (1.85%)
SNGP 99.72 Decreased By ▼ -2.00 (-1.97%)
SSGC 25.30 Decreased By ▼ -1.68 (-6.23%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.37 (-4.28%)
TPLP 13.24 Decreased By ▼ -0.15 (-1.12%)
TRG 57.39 Decreased By ▼ -1.87 (-3.16%)
UNITY 10.09 Decreased By ▼ -0.21 (-2.04%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

باجوڑ میں دہشت گردوں کا حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

  • دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی جاں بحق، سات عام شہری بھی زخمی ہوئے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پیر کو ضلع باجوڑ میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی پراکسی فتنة الخوارج نے کیا۔

بیان کے مطابق مستعد جوانوں کے فوری اور بھرپور جواب کے باوجود حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی۔ اس زوردار دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی عمارت منہدم ہوگئی، جس سے 11 سیکیورٹی اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔

اس دھماکے سے قریبی شہری مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت سات شہری زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں اعادہ کیا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک یہ مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر ٍنے شہداء کے بلندیِ درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے 11 سکیورٹی اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والی سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

Comments

200 حروف