BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

سپارکو نے چولستان ریلی 2026 میں درست نیویگیشن فراہم کرنے والا آلہ متعارف کروا دیا

  • پاک ایس بی اے ایس کے نام سے متعارف آلہ سیٹلائٹ پر مبنی آگمنٹیشن سسٹم پر کام کرتا ہے، آفات کے دوران امدادی ٹیموں کی درست ٹریکنگ کیلئے بھی استعمال ہوسکتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے چولستان جیپ ریلی 2026 میں پاک-ایس بی اے ایس کے نام سے جدید نیویگیشن آلہ متعارف کروا کر ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ آلہ سیٹلائٹ پر مبنی آگمنٹیشن سسٹم (ایس بی اے ایس) پر کام کرتا ہے۔

اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چولستان کے صحرائی اور انتہائی کٹھن حالات میں تیز رفتاری، پیچیدہ راستوں اور بصری رہنمائی کی کمی ڈرائیوروں کے لیے بڑا چیلنج ہوتی ہے۔ تاہم پاک ایس بی اے ایس نے ریلی کے تمام مراحل کے دوران مقام کی درست نشاندہی، راستے کے استحکام اور سگنلز کی مضبوطی کا بہترین مظاہرہ کیا۔

روایتی جی این ایس ایس سسٹمز کے مقابلے میں اس آلے نے مقام کی غلطیوں کو نمایاں طور پر کم کیا، جس سے ریسنگ ٹیموں کو صحرائی دوڑ میں انتہائی درست نیویگیشن میسر آئی۔

سپارکو نے واضح کیا کہ اس سسٹم کے فوائد صرف کھیلوں تک محدود نہیں ہیں۔ پاک-ایس بی اے ایس آفات کے دوران امدادی ٹیموں کی درست ٹریکنگ، ٹرانسپورٹ اور بیڑے کی بہتر مینجمنٹ، ہوابازی (ایوی ایشن) کی حفاظت میں اضافے اور نقشہ سازی کے منصوبوں میں اخراجات اور غلطیوں کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس آلے کا کامیاب آغاز پاکستان کی تکنیکی خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو عوامی تحفظ اور قومی سطح پر درست نیویگیشن کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔

Comments

Comments are closed.