BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کامیابی، 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی الیکٹرانک اشیاء برآمد

  • کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں
شائع اپ ڈیٹ

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر 151 ملین روپے مالیت کے الیکٹرانک سامان کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان الیکٹرانک اشیاء میں 2,520 غیر ملکی ٹیبلٹس شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں جو اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے مستقل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی بروقت معاونت اور مؤثر رابطہ کاری نے آپریشن کی کامیاب تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں کسٹمز انفورسمنٹ فارمیشنز کی یہ مسلسل کامیابیاں ایف بی آر کی فنکشنل ری اسٹرکچرنگ اور سنگل انفورسمنٹ کمانڈ کے تعارف کا نتیجہ ہیں۔ یہ اقدامات موجودہ حکومت کی ان وسیع تر گورننس اصلاحات کا لازمی حصہ ہیں جن کا مرکز بہتر سروس ڈیلیوری ہے۔

جنوری میں پاکستان کسٹمز نے 2.31 ٹریلین (23 کھرب 10 ارب) روپے کی تاریخی ریونیو وصولی کا انکشاف کیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 20 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

کسٹمز کی ڈیجیٹل پریزنٹیشن کے مطابق تمام شعبوں میں کارکردگی اور نفاذِ قانون میں تیزی آئی ہے۔ مجموعی طور پر 2.31 ٹریلین روپے جمع کیے گئے جبکہ مجموعی کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کسٹمز نے رواں سال 41 ارب روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا جبکہ محکمے نے کامیابی کے ساتھ 3.85 ملین (38 لاکھ 50 ہزار) کنٹینرز کی کلیئرنس کا عمل مکمل کیا۔

Comments

Comments are closed.