BR100 Decreased By (-1.56%)
BR30 Decreased By (-1.98%)
KSE100 Decreased By (-1.25%)
KSE30 Decreased By (-1.36%)
BAFL 56.56 Decreased By ▼ -0.17 (-0.3%)
BIPL 26.73 Decreased By ▼ -0.25 (-0.93%)
BOP 32.93 Decreased By ▼ -0.82 (-2.43%)
CNERGY 10.03 Increased By ▲ 0.15 (1.52%)
DFML 17.74 Decreased By ▼ -0.26 (-1.44%)
DGKC 196.50 Decreased By ▼ -8.43 (-4.11%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.20 (-1.2%)
FCCL 51.40 Decreased By ▼ -1.69 (-3.18%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
HBL 297.56 Decreased By ▼ -2.26 (-0.75%)
HUBC 214.88 Decreased By ▼ -2.20 (-1.01%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.11 (-1.04%)
KEL 7.14 Decreased By ▼ -0.08 (-1.11%)
LOTCHEM 28.98 Decreased By ▼ -0.33 (-1.13%)
MLCF 88.45 Decreased By ▼ -3.71 (-4.03%)
OGDC 313.75 Decreased By ▼ -2.54 (-0.8%)
PAEL 40.93 Decreased By ▼ -1.11 (-2.64%)
PIBTL 15.97 Decreased By ▼ -0.44 (-2.68%)
PIOC 284.50 Decreased By ▼ -15.74 (-5.24%)
PPL 213.06 Decreased By ▼ -3.78 (-1.74%)
PRL 51.80 Increased By ▲ 0.94 (1.85%)
SNGP 99.00 Decreased By ▼ -2.72 (-2.67%)
SSGC 25.25 Decreased By ▼ -1.73 (-6.41%)
TELE 8.26 Decreased By ▼ -0.39 (-4.51%)
TPLP 13.17 Decreased By ▼ -0.22 (-1.64%)
TRG 57.25 Decreased By ▼ -2.01 (-3.39%)
UNITY 10.06 Decreased By ▼ -0.24 (-2.33%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

38 ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے

  • ملک بھر کے 12 ملین خاندان مستفید ہوں گے، پروگرام کی تیاری کے دوران حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا اجرا کردیا جس کے تحت ملک بھر کے 1.21 کروڑ (12.1 ملین) خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس پروگرام کے تحت ماہِ رمضان کے دوران ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس پروگرام کی تیاری کے دوران حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جن میں بینکوں کی آمادگی، پاکستان میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی کمی اور اسٹیٹ بینک سے وابستہ رکاوٹیں شامل تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس مقصد کے لیے رواں سال 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم نہ صرف چاروں صوبوں کے مستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ڈیجیٹل والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔ وظیفے کی رقم بڑھا کر 10 ارب روپے کر دی گئی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی سطح پر حجم اور درپیش چیلنجز کے اعتبار سے ماہِ رمضان کے دوران کی جانے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی کوشش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں وقتاً فوقتاً جائزہ لیتا رہوں گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ 38 ارب روپے شفاف اور درست طریقے سے تقسیم کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کا بھی ان کے گراں قدر تعاون، دلچسپی اور ہمدردی پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ہم سب مل کر اسی ماہ اس سنگِ میل کو عبور کر لیں گے۔

Comments

200 حروف