BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.57 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

وزیراعظم کا پنکھا تبدیلی پروگرام کا آغاز

  • 10 کروڑ پرانے پنکھوں کو بجلی بچانے والے جدید ماڈلز سے تبدیل کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، جس کے تحت 10 کروڑ پرانے پنکھوں کو بجلی بچانے والے جدید ماڈلز سے تبدیل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسے ایک تکلیف دہ مگر ضروری اصلاحاتی ایجنڈا قرار دیتے ہوئے بجلی کے شعبے میں قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کا اشارہ بھی دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی قیمت کی پروا کیے بغیر ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں نافذ کی جائیں گی۔

وزیر توانائی کے مطابق بجلی کی طلب میں کمی کی ایک وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی سولرائزیشن ہے، جس سے نیشنل گرڈ کے لیے آپریشنل چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میں بجلی نرخوں اور صنعتی ٹیرف میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت صارفین آسان شرائط پر پنکھے بدل سکیں گے اور پرانے پنکھے کی واپسی کی لازمی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے اس اقدام کو غریب دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک پنکھے کی تبدیلی سے صارف سالانہ 12 ہزار روپے تک بچا سکے گا۔ انہوں نے اسے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی اہم قرار دیا، کیونکہ پاکستان موسمیاتی آفات سے جی ڈی پی کے تقریباً 10 فیصد کے برابر نقصان اٹھا چکا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی اس منصوبے کو مالی استحکام اور توانائی کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

Comments

Comments are closed.