BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاک سوزوکی کا سنگ میل : ایکسٹار انجن آئل کی پہلی کھیپ عمان برآمد

  • ویتنام، جاپان اور یورپ کے بعد اب کمپنی کی مشرقِ وسطیٰ کی مارکیٹ میں انٹری ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے کامیابی کے ساتھ ایکسٹار انجن آئل کی پہلی کھیپ عمان برآمد کر دی ہے، جس کے ساتھ ہی وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والی پاکستان کی پہلی اوریجنل ایکویپمنٹ مینوفیکچرر(اوای ایم) بن گئی ہے۔

پاک سوزوکی کے اعلامیے کے مطابق ایکسٹار عالمی سطح پر قابل بھروسہ برانڈ ہے جو گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور آؤٹ بورڈ انجنوں کے لیے اپنی اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاک سوزوکی پہلے ہی ویتنام کو پرزہ جات جبکہ یورپ اور جاپان کو اسیسریز برآمد کر رہی ہے۔

عمان بھیجی جانے والی یہ کھیپ مشرق وسطیٰ کو چکنا کرنے والے مادوں کی پہلی برآمد ہے، جو کمپنی کی مزید بین الاقوامی ترقی کے عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پاک سوزوکی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیروشی کاوامورا اور ایڈیمٹسو لیوب پاکستان کے صدر و سی ای او ٹوموہیرو یاماشیتا نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر پاک سوزوکی نے کمپنی کی 1983 سے وابستہ تاریخ پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ پاک سوزوکی نے 1997 میں نیپال اور بنگلہ دیش کو گاڑیوں کی برآمد شروع کی تھی اور آج کمپنی نے عمان کو ’ایکسٹار‘ انجن آئل برآمد کر کے ایک اور اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے، جسے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی کی یہ برآمدی سرگرمیاں حکومت پاکستان کے برآمدات کے فروغ کے اہداف میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

مزید برآں ایڈیمٹسو لیوب پاکستان کے صدر و سی ای او ٹوموہیرو یاماشیتا نے اس کامیابی پر پاک سوزوکی کا شکریہ ادا کیا اور پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

Comments

Comments are closed.