BR100 Decreased By (-1%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-1.02%)
BAFL 55.51 Increased By ▲ 0.30 (0.54%)
BIPL 23.97 Decreased By ▼ -0.20 (-0.83%)
BOP 27.30 Decreased By ▼ -0.62 (-2.22%)
CNERGY 12.40 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
DFML 15.79 Decreased By ▼ -0.39 (-2.41%)
DGKC 175.58 Decreased By ▼ -2.63 (-1.48%)
FABL 90.01 Decreased By ▼ -0.40 (-0.44%)
FCCL 49.65 Decreased By ▼ -0.37 (-0.74%)
FFL 13.36 Decreased By ▼ -0.27 (-1.98%)
GGL 18.69 Decreased By ▼ -0.26 (-1.37%)
HBL 283.26 Decreased By ▼ -2.49 (-0.87%)
HUBC 187.86 Decreased By ▼ -2.78 (-1.46%)
HUMNL 8.05 Decreased By ▼ -0.24 (-2.9%)
KEL 5.55 Decreased By ▼ -0.08 (-1.42%)
LOTCHEM 23.04 Decreased By ▼ -0.89 (-3.72%)
MLCF 86.63 Decreased By ▼ -0.91 (-1.04%)
OGDC 298.12 Decreased By ▼ -2.38 (-0.79%)
PAEL 32.05 Decreased By ▼ -0.72 (-2.2%)
PIBTL 12.55 Decreased By ▼ -0.31 (-2.41%)
PIOC 224.17 Decreased By ▼ -3.51 (-1.54%)
PPL 210.17 Decreased By ▼ -4.03 (-1.88%)
PRL 94.52 Decreased By ▼ -0.60 (-0.63%)
SNGP 90.13 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
SSGC 22.52 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.66 Decreased By ▼ -0.08 (-1.19%)
TPLP 11.51 Increased By ▲ 0.23 (2.04%)
TRG 52.54 Decreased By ▼ -2.19 (-4%)
UNITY 7.62 Decreased By ▼ -0.07 (-0.91%)
WTL 0.89 Decreased By ▼ -0.01 (-1.11%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں تقریباً 200 پوائنٹس کی کمی

  • 100 انڈیکس 186.83 پوائنٹس کی کمی سے 182,153 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کوابتدائی تیزی کے اثرات زائل ہوگئے، سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمت عملی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 200 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

تجارتی سیشن کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 183,216 پوائنٹس کی بلند سطح پر جاپہنچا۔ بعدازاں فروخت کے دباؤ کے باعث 181,499 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 186.83 پوائنٹس یا 0.10 فیصد کی کمی سے 182,153.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ آج کے سیشن میں مقامی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا کیونکہ خریدار ابتدائی رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔

ایچ بی ایل، ٹی آر جی، کے ای ایل، اے کے بی ایل اور بی اے ایف ایل کی مشترکہ ہیوی ویٹ فروخت نے انڈیکس پر 461 پوائنٹس کا دباؤ ڈالا، جبکہ اینگرو، لاک، ایف ایف سی اور ایچ یو بی سی میں منتخب خریداری نے 738 پوائنٹس کا کشن فراہم کیا، لیکن یہ رجحان کو پلٹنے کے لیے کافی نہ رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 3.46 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں ریکارڈ 3.0 بلین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 15.4 فیصد زیادہ ہیں۔ ماہانہ بنیادوں پر یہ رقم دسمبر میں ریکارڈ 3.59 بلین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد کم رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان کا معاشی منظرنامہ ملکی اور بیرونی خطرات کے سامنے حساس ہے اور اس کے لیے مسلسل پالیسی ڈسپلن اور گہرے اصلاحی اقدامات ضروری ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کو اسٹاک ایکسچینج دباؤ کا شکار رہی کیونکہ مسلسل ادارہ جاتی فروخت، انڈیکس پر زیادہ اثر رکھنے والے حصص میں کمزوری اور تکنیکی ایڈجسٹمنٹس کے باعث مارکیٹ میں مندی رہی۔ بینچ مارک 100 انڈیکس 1,789.20 پوائنٹس یا 0.97 فیصد کی کمی سے 182,340.38 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر منگل کو ابتدائی تجارت کے دوران ایشیائی اسٹاکس میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔ اس اضافے کی قیادت ٹوکیو کی مارکیٹ نے کی، جہاں جاپانی وزیر اعظم سانی تاکائیچی کی اختتامِ ہفتہ پر ہونے والی فیصلہ کن انتخابی فتح کے بعد حصص کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کا وسیع تر انڈیکس 0.7 فیصد بڑھا جبکہ نیکئی 225 انڈیکس 2.8 فیصد کی چھلانگ لگا کر مسلسل تیسرے دن ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ جاپانی کرنسی ’ین‘ کی قدر میں بھی دوسرے دن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دو روزہ تیزی کے بعد امریکی ایکویٹی فیوچرز میں ٹھنڈک آگئی، جہاں ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز 0.1 فیصد نیچے آگئے اور وال اسٹریٹ میں راتوں رات ہونے والے کچھ اضافے کو جزوی طور پر واپس لے لیا۔ پیر کو ایس اینڈ پی 500 میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ 0.9 فیصد اوپر گیا، کیونکہ ٹیکنالوجی حصص نے گزشتہ ہفتے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے جڑی فروخت کے دباؤ کے بعد دوبارہ سنبھلنا شروع کر دیا۔

رواں ہفتے کئی اہم امریکی اقتصادی رپورٹس، بشمول مؤخر شدہ پے رولز ڈیٹا، جاری ہونے والے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کیون ہیسٹ نے پیر کو کہا ہے کہ آئندہ مہینوں میں ملازمتوں میں اضافہ کم ہو سکتا ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیز لیبر کی نمو کو سست کر رہی ہیں اور نئی اے ائی ٹیکنالوجیز پیداواریت کو بڑھا رہی ہیں۔

آل شیئر انڈیکس میں حجم بڑھ کر 1,062.31 ملین شیئرز ہو گیا، جو پچھلے کلوز 931.36 ملین شیئرز تھا، جبکہ مارکیٹ ویلیو گھٹ کر 37.88 ارب روپے رہ گئی، جو پچھلے سیشن میں 58.87 ارب روپے تھی۔

کے الیکٹرک سب سے زیادہ حجم والا اسٹاک رہی جس میں 253.68 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے، اس کے بعد سینرجیکو پی کے میں 189.38 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام میں 117.05 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔

منگل کو مجموعی طور پر 482 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی، جن میں سے 153 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 280 میں کمی اور 49 کمپنیوں کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Comments

Comments are closed.