BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے حکام کی ملاقات، پاکستان کی بھارت کے خلاف میچ سے دستبرداری معاملے پر غور

  • بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے حکام کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، کیونکہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت اور پاکستان کے شیڈول میچ کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) کے صدر امین الاسلام بلبُل اتوار کو لاہور پہنچے تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ اہم مذاکرات کریں۔

یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب پاکستان اپنی حکومت کی حمایت یافتہ فیصلے پر قائم ہے کہ 15 فروری کو کولمبو، سری لنکا میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ سے بائیکاٹ کرے، اور یہ اقدام بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کیا گیا کیونکہ بنگلہ دیش کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت میں نیوٹرل مقام پر میچ کھیلنے کی درخواست کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔

کرکٹ کا سب سے منافع بخش میچ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان سفارتی اختلاف نقطۂ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ سری لنکا اور بھارت میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر آئی سی سی اور بی سی بی کے اعلیٰ حکام کی لاہور آمد پاکستان کے بائیکاٹ کے مسئلے کو حل کرنے کی فوری کوشش کی عکاس ہے۔

آج نیوز نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ بی سی بی کے صدر امین الاسلام اپنے مختصر قیام کے دوران سینئر پی سی بی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ مذاکرات ممکنہ طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی موجودہ صورتحال اور کرکٹ سے متعلق دیگر معاملات پر مرکوز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بات چیت میں دو طرفہ کرکٹ تعلقات، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مستقبل کی سیریز اور دونوں کرکٹ بورڈز کے تعاون کو بڑھانے کے طریقے بھی زیر غور آئیں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں بی سی بی کے صدر نے پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر اور چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر بھی موجود تھے۔

Comments

Comments are closed.