BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

جنوری 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ

  • ماہانہ بنیاد پر کنزیومر پرائس انڈیکس میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا
شائع اپ ڈیٹ

جنوری 2026 کے دوران پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 5.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ یہ شرح وزارتِ خزانہ کے 5 سے 6 فیصد کے تخمینے کے عین مطابق ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی )دسمبر 2025 میں 5.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوری 2025 میں یہ شرح 2.4 فیصد تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر جنوری 2026 کے دوران مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس کے برعکس گزشتہ ماہ (دسمبر) 0.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی اور جنوری 2025 میں 0.2 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کے نتیجے میں رواں مالی سال 2026 کے پہلے سات ماہ کی اوسط مہنگائی 5.24 فیصد رہی جو کہ مالی سال 2025 کے اسی عرصے کی 6.50 فیصد شرح کے مقابلے میں کم ہے۔

شہری علاقوں میں سی پی آئی مہنگائی سالانہ بنیاد پر جنوری 2026 میں 5.8 فیصد برقرار رہی، جو پچھلے مہینے کے مطابق ہے اور جنوری 2025 میں یہ 2.7 فیصد تھی۔

ماہانہ بنیاد پر شہری سی پی آئی میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلے مہینے میں 0.4 فیصد کمی اور جنوری 2025 میں 0.2 فیصد اضافے کے مقابلے میں ہے۔

دیہی علاقوں میں سی پی آئی مہنگائی جنوری 2026 میں سالانہ بنیاد پر 5.8 فیصد رہی، جو پچھلے مہینے میں 5.4 فیصد اور جنوری 2025 میں 1.9 فیصد تھی۔

ماہانہ بنیاد پر دیہی سی پی آئی میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلے مہینے میں 0.6 فیصد کمی اور جنوری 2025 میں 0.2 فیصد اضافے کے مقابلے میں ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک - جنوری 2026 ، میں جنوری میں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد متوقع بتائی تھی۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی پہلی مانیٹری پالیسی کمیٹی میٹنگ 2026 میں بنیادی سود کی شرح 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ فیصلہ مارکیٹ کی توقعات کے برعکس تھا، جو شرح میں کمی کی توقع کر رہی تھی۔

ایس بی پی کے گورنر جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں ایم پی سی کے فیصلے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوسرے نصف حصے میں پاکستان میں مہنگائی 7 فیصد سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

جمیل احمد نے یہ بھی کہا کہ ملک کی کل ملکی پیداوار ( جی ڈی پی ) رواں سال 3.75 سے 4.75 فیصد کے درمیان بڑھ سکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.