BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

انڈر 19 ورلڈکپ سُپر سکس: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

  • گرین شرٹس نے 111 رنز کا ہدف سمیر مہناس کی 76 رنز کی برق اننگز کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
شائع اپ ڈیٹ

آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

ہرارے میں کھیلے گئے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی بدولت کیوی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور پوری ٹیم کو 28.3 اوورز میں 110 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ میسن کلارک 17، ٹوم جانز 15 اور کلوم سیمسن نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے اور دوکھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا نے 3 جب کہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کا 111 رنز کا ہدف سمیر مہناس کی 59 گیندوں پر 76 رنز کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

کپتان فرحان یوسف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ عثمان خان 15 اور حمزہ ظہور 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یوں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے کی جانب قدم بڑھا دیے۔

Comments

Comments are closed.